ہم پاکستانی ہیں. ہمارے دیس میں بہت سے مسائل ہیں، مہنگائی بے روزگاری، کرپشن اور اس جیسے دیگر مسائل.
ان تمام موضوعات پر لوگ کھل کر لکھتے اور بولتے ہیں. مگر آج آپکو ہم پاکستان کی کچھ خوشگوار امتیازی خصوصیات سے روشناس کرواتے ہیں.
.
سب سے پہلی خوبصورت بات یہ ہے کہ ہم بلا کے مہمان نواز ہیں. ہمارے شہروں اور دیہاتوں میں مہمان نوازی کی عجیب سے عجیب تر روایات ہیں. اپنے عزیز و اقارب کے لیے تو ہم ہر حد سے گزرتے ہیں ہم انجان مسافروں کے لیے اپنا مال خرچ کرنے میں کنجوسی نہیں کرتے. ہمارے گھروں میں مہمان آ جائے اور ہماری جیب افوڈ نہ کر سکتی ہو تو ہم ادھار لے کر مہمان کی خدمت کرتے ہیں. اور اسے باعث خیر و برکت سمجھتے ہیں.
.
دوسری اہم خصوصیت یہ ہے کہ پاکستان کا جوائنٹ فیملی سسٹم دنیا میں سب سے مضبوط جوائنٹ فیملی سسٹم ہے. یہاں آج کی والدین کا مرتبہ سب سے بلند ہے. آج بھی والدین کے ساتھ جڑے دیگر رشتوں کے تقدس میں کوئی کمی نہیں لاتے. ہم تنگ گھروں میں کھلے دل کے ساتھ رہتے ہیں. آج بھی ہمارے دکھ اور سکھ سانجھے ہیں.
.
تیسری اہم خوبی یہ ہے کہ تیسری دنیا کا ملک ہونے کے باوجود ہم میں تعلیم کا رجحان بہت زیادہ ہے. ہماری قوم علم دوستی میں اپنی مثال آپ ہے. ہر سال کسی مزدور ریڑھی بان یا نان بائی کی اولادوں میں سے کوئی کسی نہ کسی فیلڈ کا ٹاپر ہوتا ہے.
ہمارے ملک کی کچی آبادیوں میں بھی پرائیویٹ سکولز بنے ہوئے ہیں.
یہ ہماری علم دوستی کی جیتی جاگتی مثال ہے.
.
چوتھی اہم بات یہ ہے کہ غریب ملک ہونے کہ باوجود ہم دنیا میں خیرات کرنے والوں میں نمایاں ہیں. ہمارے ملک کی 98فیصد آبادی صدقہ ادا کرتی ہے.
.
پانچوں خوبی یہ ہے کہ ہم خدمت خلق میں پیش پیش رہتے ہیں. پاکستان یا پاکستان سے باہر کہیں کوئی ناگہانی آفت آ جائے پاکستانی اپنی جان تک لٹانے کو. تیار ہو جاتے ہیں.
ٹی وی پر ایک خبر نشر ہو کہ فلاں ایکسیڈنٹ میں زخمی ہونے والوں کے لیے خون کی ضرورت ہے ہسپتالوں کے باہر ڈونرز کی لائنیں لگ جاتی ہیں.
کہیں سیلاب یا زلزلہ آ جائے ہم اپنے گھروں سے اضافی سامان اٹھا کر متاثرین کی مدد کو پہنچ جاتے ہیں.
.
پاکستانی معاشرے کی چھٹی خصوصیت یہ ہے کہ ہم جمہوریت پسند لوگ ہیں. دنیا میں جہاں بھی ڈکٹیٹر آتے ہیں تو کئی کئی دہائیوں تک حکومت کرتے ہیں. پاکستان میں جب بھی کسی نے جمہوریت پر شب خون مارا اسے اپنی بقا کے لیے جمہوریت کا سہارا لینا پڑا. کوئی آمر دس گیارہ سال سے زیادہ نہیں ٹک پایا. اور اسے جمہوریت کو بہال کرنا پڑا.
.
ساتویں خوبی یہ ہے کہ پاکستان میں میڈیا باقی تمام دنیا کے میڈیا سے زیادہ آزاد ہے. یہاں ریاست مخالف بیانیہ بھی مین اسٹریم میڈیا میں چلا دیا جاتا ہے.
.
آٹھویں خوبی یہ ہے کہ ہماری عدلیہ اس قدر آزاد ہے کہ ستر سال پرانے کیس بھی زیر التواء ہونے کے باوجود کسی نے اس عدلیہ کو چھیرنے کی کوشش نہیں کی. اگر کوشش کی بھی تو ناکام رہا. عدلیہ اپنے فیصلوں میں مکمل آزاد ہے اب اس کے فیصلوں پر عملدرآمد کس حد تک ہوتا ہے یہ ایک الگ بحث ہے.
.
نویں خوبی پاکستان کی یہ ہے کہ ہم ایک زرعی ملک ہیں. تقریباً تمام ہی بنیادی ضرورت کی اجناس ہمارے وطن میں پیدا ہوتی ہیں. چاول، گندم گنا مکئی، کپاس، پھل سبزیاں اور کیا کچھ ہے جو نہیں ہوتا.
.
پاکستان کی دسویں خصوصیت یہ ہے کہ پاکستان کا نہری نظام دنیا کا تیسرا بڑا اور فعال نہری نظام ہے. پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں آج بھی پینے کو صاف پانی وافر دستیاب ہے. اب جہاں پانی نہیں پہنچتا یہ ہماری نالائقی ہے مگر ایسا نہیں کہ پاکستان میں پانی کی قلت ہو.
.
گیارہویں خوبی پاکستان کی یہ کہ پاکستان دنیا کے ٹاپ ٹین ممالک میں سے ہے جن کے پاس طاقتور فوج ہے. جو ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی چیلنج سے نمٹنے کے لیے ہر دم تیار ہے. ہماری فوج پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ساتھ جذبہ ایمانی کے ساتھ لڑنے والی ایک منفرد فوج ہے. .
.
بارہویں خصوصیت یہ ہے کہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے ہر قسم کا موسم عطا کیا ہے. پاکستان کے اکثر علاقوں میں چار موسم اپنے پورے جوبن کے ساتھ آتے ہیں. پاکستان میں سارا سال گرم رہنے والے علاقے بھی موجود ہیں اور سارا سال سردی والے علاقے بھی موجود ہیں. .
.
تیرہویں خوبی یہ ہے کہ پاکستان میں ہر قسم کی زمین موجود ہے، پہاڑ میدان،. صحرا، پتھریلی اور ہموار زمین اللہ نے پاکستان کو عطا کر رکھی ہے. یہ خوبی دنیا کے تین سے چار ممالک میں موجود ہے. .
.
چودہویں خصوصیت یہ ہے کہ پاکستان میں ہر طرح کی قدرتی معدنیات موجود ہیں. سونا، چاندی،. لوہا بھی ہماری زمین میں موجود ہے اور گیس تیل اور کوئلہ بھی.
.
پندرہویں خصوصیت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دریا بھی دیے اور سمندر بھی، پاکستانی سمندر میں دنیا کا سب سے گہرا سی پورٹ گوادر ہے. .
.
یہ اور اس جیسی دیگر کئی خصوصیات ہیں جن میں پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے اوج کمال عطا کیا ہے. .
لہٰذا اللہ تعالیٰ کی اس دین کا شکریہ ادا کریں اور ان تمام وسائل کا مثبت استعمال کرنے کی کوشش کریں. اور اپنے پاکستانی ہونے پر فخر کریں
*
@themaliksalman *ٹویٹر اکاونٹ :*







