واقعی تبدیلی آ گئی، گورنر کے لئے 11 کروڑ کی گاڑیاں خریدنے کی سمری ارسال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خرچے کم کرنے کی دعویدار حکومت کے گورنر کا ایسا کارنامہ سامنے آ گیا کہ یوں لگتا ہے تبدیلی کے غبارے سے واقعی ہوا نکل گئی ہے

وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے غیر ضروری خرچے، پروٹوکولز کم کرنے کے دعوے کئے تھے، اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیاں بیچی گئی تھی اور انکی نیلامی کی گئی تھی، وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کے خرچوں کا موازنہ پچھلے حکمرانوں سے کیا جاتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کم ترین خرچ کیا

لیکن دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی ٹیم ایسے کام کر رہی ہے جس سے خزانے پر بوجھ پڑ رہا ہے، مہنگائی میں پسی عوام کو ریلیف دینے کی بجائے کرسیوں پر بیٹھے حکمران وزیراعظم عمران خان کی پالیسی کے برعکس من مانیاں کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے اصولوں اور منشور کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں .

خیبر پختونخواہ جہاں دوسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور ایسا پہلی بار ہوا کہ کسی بھی جماعت کو اس صوبے میں دوسری بار حکومت ملی اس صوبے کے گورنر خیبر پختونخوا کو گاڑیوں کی ضرورت پڑ گئی ہے، اس ضمن میں وزیراعلی محمود خان کو ایک سمری بھجوائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گورنر صاحب کے پاس جو گاڑیاں ہیں وہ پرانی ہو چکی ہیں اور 2011 اور 2014 ماڈل ہیں، اب گورنر خیبر پختونخوا کو بی ایم ڈبلیو گاڑیاں چاہئے،گورنر کے پی کے کیلئے تین بلٹ پروف بی ایم ڈبلیو خریدنے کے لئے سمری ارسال کی گئی گاڑیوں کی مالیت 11 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زیادہ ہے

گورنر خیبر پختونخواہ کے اس اقدام سے سوشل میڈیا پر عوامی حلقوں نے شدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کے پیسوں سے اب گاڑیاں تو خرید لی جائیں گی لیکن عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہین دیا جائے گا

دوسری جانب وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کامران بنگش کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی کے لیے کوئی بلٹ پروف گاڑی نہیں خریدی گئی پرانی سمری کو منفی اندا میں پیش کیاجارہاہے،خیبرپختونخوا حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت اخراجات کم کیے، مزید اخراجات کم کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں،

Comments are closed.