وقت آ گیا ہے ہے افغانستان سے نکل جائیں ، بائیڈن انتظامیہ بھی حالات کے آگے ہتھیار ڈالنے پر مجبور
باغی ٹی وی : افغانستان سے واپسی کا وقت امریکا نے پھر سے حالات کے آگے ہتھیار ڈالتے ہوئے واپسی کا عندیہ دیا ہے . امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان میں اپنا مقصد حاصل کر لیا ہے وقت آ گیا ہے امریکی افواج کو ملک واپس بلایا جائے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا اس سال گیارہ ستمبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کے ساتھ ساتھ برطانیہ نے بھی افغانستان سے فوجی انخلا کا فیصلہ کرلیا ہے۔
انہوں نے کہ کہ ممکن بنانا چاہتے ہیں کہ افغانستان میں دوبارہ دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانے نہ ہوں تاکہ امریکا پر دوبارہ حملے نہ ہو سکیں۔ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر فیصلے کر رہے ہیں۔
دوسری طرف افغانستان میں رمضان کے پہلے روز طالبان کے مختلف حملوں میں 23 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق یہ حملے بلغ، بدخشاں، لوگر، بغلان اور تخار صوبوں میں کیے گئے۔ بلخ میں 10، لوگر میں 3، بغلان میں 6، تخار میں 1 اور بدخشاں میں 3 اہلکار مارے گئے۔ بلخ میں طالبان نے 5 اہلکاروں کو یرغمال بھی بنالیا۔
دوسری طرف درمیان یوکرین کی صورت حال اور دیگر مسائل پر بات چیت ہوئی ہے
یورپی یونین خارجہ تعلقات اور سلامتی کے نمائندے جوزف بوریل اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان یوکرین کی صورت حال پر بات چیت ہوئی ہے۔
بوریل کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس بات چیت میں روس۔یوکرین سرحد اور کریمیا میں بڑھتے ہوئے روسی فوجی اجتماعات پر تشویش کا اظہار کیا..