دنیا سن لے !کشمیر دنوں یا ہفتوں کی لڑائی نہیں، شاہ محمود
نیویارک:کشمیر کی جنگ دنوں یا ہفتوں کی نہیں، اطلاعات کےمطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں، کشمیریوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مل کر کشمیر کی جنگ لڑنی ہوگی۔
پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم یہاں کشمیر کی صحیح صورتحال دنیا کے سامنے پیش کرنے آئے ہیں اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن پر ایمنسٹی کے کردار کو سراہا۔شاہ محمود قریشی کے مطابق لنزے گراہم سے درخواست کی گئی ہے کہ مستقبل میں بھی مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جائے۔
وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ اس وقت ہوسٹن میں لاکھوں پاکستانی، سکھ اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد احتجاج کر رہے ہیں۔