اسلام آباد:پمز اسپتال کے میڈیکل آفیسر ہاسٹل کے وارڈن ڈاکٹر طارق احتجاجا مستعفی ،اطلاعات کے مطابق پمز ہسپتال کے میڈیکل آفیسرز ہاسٹل کے وارڈن ڈاکٹر طارق نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ڈاکٹر طارق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین بورڈ آف گورنرز پمز کو بھیجوا دیا۔
ڈاکٹر طارق کے مطابق پمز میں سیاسی مداخلت پر ایم او وارڈن سے مستعفی ہو رہا ہوں،ہوسٹل کے معاملات میں سیاسی مداخلت پر استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔ہوسٹل کی صفائی ستھرائی،سیکیورٹی کیمروں کی منظوری،فرنیچرسمیت دیگرسامان کی خریداری میں سیاسی مداخلت کی جارہی ہے۔
ڈاکٹر طارق نے اپنے تحریری خط میں لکھا کہ تحریک انصاف سیاسی ونگ کے صدراور دیگر ممبر ایس او پیز کی خلاف ورزی کررہے ہیں،انہوں نے الگ الگ کمرے رکھے ہوئے ہیں،کئی مستحق گریجویٹ انٹرنیزکمروں کے بغیر رہ رہے ہیں،سیاسی جماعت کے ونگ نے نوٹس بھیجنے پر میرے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کردیں۔
ڈاکٹر طارق کے مطابق میری کردار کشی کیلئے جھوٹے اوربے بنیاد الزام لگائے جارہے ہیں،میں ان الزامات کیخلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
یاد رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے مذکورہ ایم او وارڈن ڈاکٹرطارق کے حوالے سے خبریں آرہی تھیں کہ وہ کرپشن اور دیگرغیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں
دوسری طرف تحریک انصاف اسلام اباد کی طرف سے ڈاکٹرطارق کے الزامات کو مسترد کردیا گیا ہے اورکہا ہے کہ ڈاکٹر طارق نے محض اپنی غلطیوں پرپردہ ڈالنے کی غرض سے اس معاملے کو سیاسی قرار دیا ہے لیکن جب تحقیقات ہوں گے تو پتہ چل جائے گا کہ ذمہ دار کون ہے