خبر شامل کرتے ہیں منڈی بہاءالدین کے نواحی قصبہ کوٹ بلوچ کی بروز جمعہ کو وڑائچ انٹرنیشنل ویلفیئر منڈی بہاءالدین کے سرپرست اعلی چوہدری شفقت بلال وڑائچ ایڈووکیٹ کے دارا میں وڑائچ انٹرنیشنل ویلفئیر کا شاندار اجلاس منعقد ہوا ۔وڑائچ انٹرنیشنل ویلفیئر کے شاندار اجلاس میں ضلع بھر کی وڑائچ برادری کی سرکردہ شخصیات ممبران و عہدیدران نے بھر پور شرکت فرما کر اجلاس کو چار چاند لگا دئیے ۔ اجلاس میں وڑائچ انٹرنیشنل ویلفئیر کے مرکزی صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ آف عدن بلڈرز گجرات نے خصوصی شرکت کی ۔
چوہدری اعجاز احمد وڑائچ کی کوٹ بلوچ آمد پر وڑائچ انٹرنیشنل ویلفئیر کی سرکردہ شخصیات و ممبران نے سرپرست اعلی چوہدری شفقت بلال وڑائچ کی قیادت میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے ہوئے اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے چوہدری اعجاز احمد وڑائچ کا کوٹ بلوچ آمد پر بھر پور والہانہ استقبال کیا اور ان کی خصوصی آمد کو سراہا ۔کوٹ بلوچ میں وڑائچ انٹرنیشنل ویلفئیر کے اجلاس میں تلاوت کلام پاک سے ماسٹر خضر حیات وڑائچ نے باقاعدہ اجلاس کی
شاندار اجلاس سے خصوصی خطاب وڑائچ انٹرنیشنل ویلفئیر کے سرپرست اعلی چوہدری شفقت بلال وڑائچ جنرل سیکرٹری چوہدری صفدر اقبال وڑائچ آف مرالہ چوہدری نصراللہ وڑائچ آف بکن ماسٹر شفقت وڑائچ چک ڈنگہ چئیرمین علی حیدر وڑائچ آف چک ظاہر نے شاندار اجلاس سے خطاب کئے ۔جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض طلعت نوید وڑائچ ایڈووکیٹ نے سرانجام دئیے ۔ مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں وڑائچ انٹرنیشنل ویلفئیر کی مضبوطی آپس میں اتفاق اتحاد پر زور دیا اور کہا کہ وڑائچ انٹرنیشنل ویلفئیر کی مضبوطی اور فلاح و بہبود کے لیے دن رات ایک کر دیں گئے ۔اور ضلع بھر کی وڑائچ برادری کو ایک جھنڈے تلے اکٹھے اور متحد کر کے ایک مضبوط پلیٹ فارم بنائیں گئے۔اس کے علاوہ وڑائچ انٹرنیشنل ویلفئیر کے مرکزی صدر چوہدری اعجاز احمد وڑائچ آف عدن بلڈرز گجرات نے شاندار اجلاس سے خطاب کیا
بہترین انتظام پر وڑائچ انٹرنیشنل ویلفئیر منڈی بہاؤالدین کے قائدین و ممبران کے بہترین انتظام کو سراہا اور کہا کہ وڑائچ انٹرنیشنل ویلفئیر کے تمام ممبران اور وڑائچ برادری ایک ساتھ ملکر کر اپنی تنظیم کی مضبوطی کے لیے چلیں گئے ۔اور جو پودا وڑائچ انٹرنیشنل ویلفیئر کے بانی چوہدری حاجی محمد اقبال انجم وڑائچ شہید نے لگایا ہے اسے ملکر پروان چڑھائیں گئے ۔اور وڑائچ انٹرنیشنل ویلفئیر کو پورے ملک میں ایک عظیم فلاحی تنظیم بنائیں گئے ۔جس سے وڑائچ برادری کو درپیش مسائل ترجیح بنیادوں پر حل ہوں گئے ۔وڑائچ انٹرنیشنل ویلفیئر منڈی بہاؤالدین کے سرپرست اعلی چوہدری شفقت بلال وڑائچ ایڈووکیٹ نے آنے والے وڑائچ انٹرنیشنل ویلفیئر کے عہدیدران و ممبران اور معززین کا شکریہ ادا کیا اور آخر میں نیک خواہشات اور تمناؤں سے الوداع کیا