رابی پیرزادہ کے خلاف وارنٹ ، اندھیر نگری یا پھر بغیر ثبوت کے ، واقعہ کہیں اور کا وارنٹ کسی اور جگہ کا
لاہور : پاکستانی کی معروف اداکارہ رابی پیرزادہ ان دنوں سوشل اور الیکٹرانک میڈیا کی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، چند دن قبل رابی پیرز ادہ کےخلاف غیر قانونی پر سانپ اور مگر مچھ رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے کچھ اعتراضات اور پھر غیر قانونی اقدام کرنے پر مقدمہ کرنے کا ارادہ نظر آیا تو اس پر ایک نئی بحث چھڑ گئی
رابی پیرزادہ نے وائلڈ لائف کے اس اقدام کے خلاف ردعمل دیتے ہوئے موجودہ حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا ، رابی پیرزادہ نے اپنے سانپوں اور مگرمچھوں کو دکھاتے ہوئے بھارتی ظالم وزیراعظم نریندرا مودی کو خبردار کیا تھا کہ وہ بھی کشمیری ہیں اور اپنے کشمیری بھائیوںپر ہونے والے ظلم کا ان سانپوں اور مگرمچھوں کے ذریعے لوں گی ،
بعد ازاں رابی پیرزادہ کے خلاف جب محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے عدالتی نوٹس پہنچا تو پتہ چلا کہ جس عدالت نے رابی پیرزادہ کو جس جگہ کا نوٹس بھیجا ہے یہ متعلقہ جگہ کا نہیں ہے اس پر رابی پیرزادہ نے پھر آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ مودی کی دوستی میں گم وائلڈلائف والے یہ بھول گئے کہ جس جگہ کا سرچ وارنٹ لیا ہے وہاں پر پچھلے کوئ ایک سال سے ڈنٹسٹ کا کلینک ہے۔
رابی پیرزادہ نے کہاکہ عدلیہ نے بھی بغیر تحقیق کے وارنٹ دے دیا۔ مجھے پہلی بار احساس ہوا ہم کیسی اندھیر نگری میں رہتے ہیں۔ یہاں جس کا جو دل کرتا ہے وہ کر سکتا ہے۔