مزید دیکھیں

مقبول

کسی سے وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، اسحاق ڈار

سابق وفاقی وزیر،مسلم لیگ ن الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار نے پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی نے بھرپور طریقہ سے ٹکٹوں کی تقسیم پر کام کیا ہے، مسلم لیگ ن نے 2200 سے زائد امیدواروں کے انٹرویو کئے ہیں، مسلم لیگ ن کے 33 رکنی بورڈ نے انٹرویو کئے، ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ اب اعلی قیادت مشاورت سے کرے گی، ٹکٹیں 12جنوری سے بہت پہلے فائنل کردی جائیں گی، تمام امیدواروں سے کہا گیا کہ وہ کاغذات جمع کرادیں، جن کو ٹکٹ دئیے جائیں گے ان کے علاوہ باقی امیدوار کاغذات واپس لے لیں گے، ٹکٹوں کے حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں ابھی کافی دن ہیں،

اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ ھم کسی سے وسیع تر انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ محدود پیمانہ پر کی جائے گی، مولانا فضل الرحمان سے اچھے تعلقات عزت و احترام کا رشتہ ہے، ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد عوامی انتخابی مہم شروع کریں گے، شاہ محمود قریشی سے پولیس سلوک پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا قانون پر عمل ہونا چاہیے،شاہ محمود قریشی اور ہم نے اکٹھے سیاست کی ہے، لیکن پی ٹی آئی کی تاریخ کوئی اتنی اچھی نہیں، سیاسی انتقام کی جو تاریخ پی ٹی آئی نے رقم کی اس کی مثال نہیں ملتی،

این اے 122،عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر فیصلہ محفوظ

تمام امیدواران کو الیکشن کا برابر موقع ملنا چاہئے

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

ٹکٹوں کی تقسیم،ن لیگ مشکل میں،امیدوار آزاد لڑیں گے الیکشن

کسی بھی امیدوار کے تجویز ،تصدیق کنندہ کی ہراسگی برداشت نہیں ہوگی،عدالت

 این اے 15سے نوازشریف کے کاغذات نامزدگی منظور

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

الیکشن کمیشن کا فواد حسن فواد کو عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

بلے کا نشان واپس کرنے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan