سابق میئر کراچی وسیم اختر کے گھر کروڑوں کی چوری کی واردات

0
26
waseem akhtar

سابق میئر کراچی وسیم اختر کے گھر کروڑوں کی چوری کی واردات

سابق میئر کراچی وسیم اختر کے گھر ڈیفنس فیز 6 میں 9 مارچ کو چوری کی بڑی واردات میں ملوث سابق پولیس افسر کو بیٹے اور بہو سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ جبکہ کراچی میں سابق میئر وسیم اختر کے ڈیفنس فیز 6 کے گھر میں 9 مارچ کو ہونے والی چوری کی واردات کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کرایا گیا، پانچ کروڑ مالیت سے زائد کی چوری کے وقت سابق میئر اور اہلخانہ گھر پر نہیں تھے، گھر پر سابق میئر کی ساس موجود تھیں۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ وسیم اختر کی ساس درشہوار نے ڈرائیور طفیل کو چوری کی اطلاع دی، درشہوار نے بتایا کہ سامان اور گھریلو ملازم دنیش گھر سے غائب ہے، پولیس نے گھریلو ملازم دنیش کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق بنگلے سے 34 تولہ سونے کی 18 چوڑیاں اور دو ٹاپس چوری ہوئے، ایک ڈائمنڈ کا سیٹ چوری ہوا اور ڈائمنڈ کی 3 انگوٹھیاں غائب ہوئیں جس میں ایک 60 لاکھ مالیت کی تھی جبکہ ملزمان پرس سے ایک لاکھ روپے نقد بھی لے گئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
راولپنڈی ؛ خاتون موبائل نیٹورک کے ٹاور پر چڑھ گئی
اقلیتوں کے مسائل،چیئرمین سینیٹ کی مزید اقدامات کی یقین دہانی
تیری زندگی کے دن تھوڑے ہیں، چنیوٹ چھوڑ دے یا مار دیں گے،صحافی کو ملی دھمکی سچ ثابت
تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید
اسلام آباد سے جدہ جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارےکی کراچی ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
ہم سےجومانگاگیاتھا اس پرہم نےالیکشن کمیشن کوجواب دےدیا ہے. خواجہ آصف
سعودی عرب اور پاکستان کے مابین بہت گہرے اور بہت مضبوط تعلقات ہیں۔ سعودی سفیر
مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسز؛ جسٹس فائز اور طارق مسعود نے جوڈیشل کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے خط لکھ دیا
فُل کورٹ نہ بننے سے آئینی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے. بلاول بھٹو
رجسٹرار سپریم کورٹ کی تعیناتی بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج، امان اللہ کنرانی وکیل مقرر
ادھر دوسری جانب تفتیشی ٹیم چوری شدہ مال کی برآمدگی کے لیے اندرون سندھ پہنچی تو پولیس کو پتا چلا کہ ملزمان نے چوری شدہ سونا بیچ کر گاڑی خریدلی تھی۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ چوری میں ملوث سابق پولیس افسر عطا اللّہ، اس کا بیٹا اور بہو نمرا گرفتار ہیں۔

Leave a reply