اقلیتوں کے مسائل،چیئرمین سینیٹ کی مزید اقدامات کی یقین دہانی

0
53
senate

چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے شہریار شمس ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کی سربراہی میں اقلیتی حقوق کیلئے قومی لابنگ کے وفد نے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی جس میں اقلیتوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی-چئیرمین سینیٹ نے وفد کو اقلیتوں کے مسائل کے حل کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی-

وفد نے سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے 5 فیصد کوٹہ اورسینیٹ میں اقلیتوں کی سیٹ بڑھانے، اقلیتوں کے مسائل کے حل کرنے کیلئے سینیٹ کی کمیٹی تشکیل دینے اور سینیٹری ورکرز کے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھانے کی سفارش کی-چئیرمین سینیٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اور دین اسلام تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتاہے-اقلیتوں کے 5 فیصد کوٹے کے حوالے سے معاملات سینیٹ میں زیر بحث ہیں -انہوں نے مزید کہا کہ سینیٹ میں اقلیتوں کے کوٹے کے حوالے سے بحث کیلئے موشن اور توجہ دلاوُ نوٹس لے کر آئیں گے-اقلیتوں کے حقوق اور مسائل کے حل کیلئے سینیٹر لیاقت خان ترکئی کی سربراہی میں پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے-ان کے ساتھ ملکر پاکستان کے کچھ علاقوں کا وزٹ پلان کر کے اقلیتوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرے تاکہ ان کے حل کیلئے بروقت اقدامات اٹھائے جا سکے-بحث کیلئے چئیرمین سینیٹ نے وفد کی گزارشات پارلیمانی کمیٹی برائے اقلیتی حقوق کو بھجوا دیں –

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

اس موقع پر چئیرمین سینیٹ نے اقلیتوں کے حقوق کیلئے پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ ملکر کام کرنے کیلئے صوبائی حکومتوں کو کمیٹیز مرتب کرنے کیلئے خطوط لکھنے کا فیصلہ کیا-انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کو خطوط لکھ کر گزارش کروں گا کہ کمیٹیز مرتب کرے جو پارلیمانی کمیٹی کے ساتھ ملکر اقلیتوں کے حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے-ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹری ورکرز کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی قانون لے کر آئے جس پر ایوان میں بحث ہو سکے-پاکستان میں وسائل محدود ہیں اور ہمیں بہت سے چیلجز کا سامنا ہے-ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اللّہ کی نعمتوں کا بھی شکر ادا کرنا چاہئے، بہت سے ممالک سے اب بھی پاکستان بہتر ہے-ملک کے وسائل کو دیکھتے ہوئے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے-انہوں نے ہر 4 ماہ بعد اقلیتوں کے حقوق کیلئے قومی لابنگ وفد سے ملاقات رکھنے کا عندیہ بھی دیا-وفد نے اقلیتوں کے مسائل کے حل میں دلچسپی ظاہر کرنے پر چئیرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا-

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

Leave a reply