معروف کرکٹر وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کی فلم منی بیک گارنٹی سے ان دونوں نے اپنا فلمی کیرئیر شروع کیا ہے۔ وسیم اکرم کی فلم میں اداکاری بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے ، اب لوگوں کے زہنوں میں سوال ہے کہ وسیم اکرم اداکاری کے مزید پراجیکٹس کریں گے یا نہیں ، اس سوال کا جواب انہوں نے ایک غیر ملکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فلم میں کام کرنے کا بہت مزا آیا ، یہ ایک نیا تجربہ تھا لیکن اپنے دوست فیصل قریشی کے کہنے پر فلم کر لی ، فواد خان کے ساتھ کام کرنا ان کے سامنے ڈائیلاگز بولنا اتنے آسان نہ تھے کیونکہ میں
کنفیوژ ہو جاتا تھا لیکن فواد خان نے ایسا احساس تک نہیں ہونے دیا۔ وسیم اکرم سے جب یہ پوچھا گیا کہ آپ مزید اداکاری کریں گے تو وسیم اکرم نے کہا کہ انسان کو وہ کام کرنا چاہیے جو اسے کرنا آتا ہے، اداکاری بہت مشکل کام ہے ، ڈائیلاگز ، سکرپٹ یاد کرنا آسان نہیں ہوتا۔ اور اس میں بہت سارا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ ماڈلنگ اس کی نسبت آسان ہوتی ہے۔ اگر کوئی مزید آفر آئی تو میں سوچوں گاکہ میں نے اداکاری کرنی ہے یا نہیں لیکن میرا یہ ماننا ہے کہ انسان وہی کرے جو اسکو آتا ہے جس میں وہ ماہر ہے۔