وسیم اکرم سینیٹ کا ٹکٹ لینے کے کوشاں : ن لیگ کی طرف سے پیشکش ٹھکرا دی

0
43

لاہور:وسیم اکرم سینیٹ کا ٹکٹ لینے کے کوشاں : ن لیگ کی طرف سے پیشکش ٹھکرا دی ،اطلاعات کے مطابق کپتان کے نائب کپتان نے عملی سیاست میں قدم رکھ دیا ہے اوریہ اطلاعات ہیں کہ وسیم اکرم نے سینیٹ کا الیکشن لڑنے کےلیے حکمران جماعت اوراپنے دیرینہ ساتھی عمران خان سے سینیٹ کی سیٹ کی درخواست کی ہے

ادھر ذرائع کے مطابق ن لیگ نے اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی اورنائب کپتان کو کپتان سے الگ کرنے کے لیے وسیم اکرم کو سینیٹ کے ٹکٹ کی پیش کش کی ہے لیکن انہوں نے اسے یہ کہہ کرمسترد کردیا ہے کہ مجھے عمران خان کی طرف سے ٹکٹ ملے یا نہ ملے وہ عمران خان کو نہیں چھوڑ سکتے

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وسیم اکرم پنجاب سے تحریک انصاف کا سینیٹ ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جبکہ وسیم اکرم کے علاوہ حکومت میں شامل کئی معاون خصوصی اور ٹیکنوکریٹ بھی سینیٹ ٹکٹ حاصل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

ان لوگوں نے پی ٹی آئی ٹکٹ کیلئے لابنگ شروع کردی ہے۔ ٹکٹ لینے والوں میں بابر اعوان، شہزاد اکبر، فردوس عاشق اعوان، عبدالحفیظ شیخ ،عبدالرزاق داؤد، زلفی بخاری، شہباز گل، ملک امین اسلم، محمود مولوی، اشرف قریشی، سیف اللہ نیازی، اعجازچودھری، ارشد داد، ڈاکٹر زرقا اور دیگر شامل ہیں۔

جبکہ تحریک انصاف کے ریٹائر ہونے والے سینیٹرز بھی ٹکٹ کیلئے دوبارہ متحرک ہوگئے ہیں۔

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سینیٹ کے ٹکٹ کے حوالے سے پی ٹی آئی میں‌خواہش کا اظہارتو کیا جاسکتا ہے لیکن عمران خان پارٹی قیادت کی مشاورت کے بغیر کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کریں گے

Leave a reply