پرویز مشرف کی طرح نظر آنے والے اور ڈمی مشرف کا کردار ادا کرنے وسیم انصاری طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے ہیں جبکہ مزاحیہ پروگرام میں سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی کرنے والے اداکار وسیم انصاری آج دوپہر یوٹیلٹی بل جمع کرانے گھر کے قریبی بینک گئے جہاں سے واپسی میں وہ اچانک گر پڑے اور خالق حقیقی سے جاملے ۔

وسیم انصاری کے بیٹے کاشان انصاری نے آج ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ والد صاحب بیمار نہیں تھے البتہ انہیں اپنے فیلٹ کے مقدمے کی ٹینشن تھی ۔ بیٹے نے مزید بتایا کہ ہمارے فلیٹ پر قبضہ ہوا ہم کرائے کے گھر میں آگئے، میں اکیلا کمانے والا ہوں اس بات کی پریشانی بھی انہیں رہتی تھی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ان کے بیٹے نے بتایا کہ ٹینشن کی وجہ سے انہیں شوگر اور بلڈ پریشر کی شکایت رہتی تھی لیکن اس سے زیادہ انہیں اپنے فلیٹ کی فکر کھائی جاتی تھی جس کی وجہ سے وہ چیزیں بھولنے بھی لگے تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
صفائی کی مد میں کروڑوں روپے خورد برد کر لیے گئے، میر صادق عمرانی
عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے سے دریائے ستلج میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہےمسجد نبوی میں 4.2 ملین نمازی اور زائرین کی آمد ریکارڈ
اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اہم ترین اجلاس طلب
عمرانی دورحکومت میں 29 افراد کو فوجی عدالتوں سے سزا سنائی گئی،درخواست دائر
وسیم انصاری کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کے قریب جامع مسجد مریم میں ادا کی گئی جس میں چیئرمین آرٹس فاؤنڈیشن محمد فیصل ندیم اور ساتھی فنکاروں سمیت عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ تاہم نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد وسیم انصاری کو گلستان جوہر کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ واضح رہے کہ وسیم انصاری نجی چینل کے پروگرام ”ہم سب امید سے ہیں“ میں سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی کرتے تھے۔

Shares: