وسطی امریکی ریاست نکاراگواکا کا بڑا فیصلہ،اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم
وسطی امریکی ریاست نکاراگواکا نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے صیہونی ریاست کو فاشسٹ اور نسل کش قرار دیاہے
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی حملوں پر امریکی ریاست نکاراگوا کی حکومت کی جانب سے صیہونی ریاست پر شدید تنقید کی گئی ہے،نکاراگوا حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فاشسٹ حکومت فلسطین میں نسل کشی کر رہی ہے، تعلقات میں دراڑ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے حملوں کی وجہ سے ہے،وسطی امریکی ریاست کی کانگریس نے غزہ میں ایک سال سے جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایکشن لینے کی قرار داد بھی منظور کی تھی اور کہا تھا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات لبنان تک پہنچ چکے ہیں، اس کے علاوہ شام، یمن اور ایران کے لیے بھی خطرات بڑھ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ کہ گزشتہ برس7 اکتوبر سے غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک 43 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں،اسرائیل نے فلسطین کے بعد لبنان میں بھی فضائی اور زمینی کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں اور بیروت میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جس میں اب تک سیکڑوں افراد شہید اور ہزارو زخمی ہو چکے ہیں۔
ایران نکاراگوا کے صدر ڈینیئل اورٹیگا کی انتظامیہ کا اتحادی بھی ہے، اورٹیگا کی جانب سے 2018 میں حکومت مخالف مظاہروں پر کریک ڈاؤن کرنے کے بعد نکاراگوا حالیہ برسوں میں تیزی سے تنہا ہو گیا ہے جن کے بارے میں انسانی حقوق کے گروپ کہتے ہیں کہ ان میں 300 کے قریب افراد ہلاک ہوئے،نکارا گوا سے قبل کولمبیا اور ترکیہ بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کر چکے ہیں،
آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہوں گے،سعودی عرب
لبنان کی سفارتی کوششیں تیز، اسرائیل کو لگام ڈالنے کی عالمی اپیل