بیروت کےزخمیوں،بلبلاتےانسانوں کےلیےعرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد راشد المکتوم کی طرف سے30 ٹن طبی سامان کی امداد کااعلان

0
57

دبئی:تباہ حال بیروت کے لیے عرب امارات کے وزیراعظم کی طرف سے 30 ٹن طبی سامان کی امداد کا اعلان،اطلاعات کے مطابق لبان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خطرناک تباہی کے بعد اہل بیروت کےلیے سب سے بڑی امداد کا اعلان کرکےشیخ محمد بن راشد المکتوم نے عرب دنیا میں پہل کردی ہے ،

شیخ محمد راشد المکتوم جو کہ نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمراں نے گذشتہ روز ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے کے بعد ، بیروت کو 30 ٹن طبی سامان اور امداد بھیجنے کی ہدایت کی ہے

 

باغی ٹی وی کےمطابق شیخ راشد المکتوم کے حکم کےبعد عرب امارات کاایک 747 جمبو جیٹ طیارہ تقریبا 30 ٹن امدادی امدادی سامان لے کربیروت پہنچ گیا ہے ، جس میں ٹروما کٹس ، سرجیکل سپلائیز اور ذاتی تحفظ کے سازوسامان (پی پی ای) شامل ہیں ، عرب امارات کی طرف سے بھیجا جانے والا یہ سامان جو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس (IFRC) سے حاصل کیا گیا ہے

بیروت میں امدادی سامان کی فراہمی کے سلسلے میں عرب امارات کی سپریم کورٹ کے چیئرمین محمد ابراہیم الشیبانی نے بتایا کہ ، "دبئی کے حاکم اعلیٰ ، شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ، اس تباہ کن دھماکے سے ہونے والی جانی نقصانات اورلبنانی عوام کو حائل مشکلات حل کرنے کےلیے امداد کو فوری طور پر اپنے ذاتی طیارے پر بھیجنے کا حکم دیا۔

دبئی میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے رابرٹ بلانچارڈ نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او 500 زخمیوں کے علاج کے لیے ٹراما کٹس بھیج رہا ہے جو 500 زخمیوں اور سرجیکل کٹس 500 افراد کے علاج کےلیے فراہم کررہا ہے، جس میں سرجیکل کیئر کی ضرورت ہوتی ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی فراخدلی اورہمدردی کوعالمی طورپرسراہا جارہا ہےاوریہ بھی بتایا جارہا ہےکہ اہل لبنان بہت زیادہ خوش ہیں اوروہ شیخ محمد راشد المکتوم کا شکریہ بھی ادا کررہے ہیں

عرب امارات کی طرف سے فراہم کیے جانے والے سامان کے متعلق آئی ایف آر سی کے سپلائی چین منیجمنٹ کے ڈائریکٹر تھیری بلیو نے کہا ہے کہ پی پی ای کا سامان لبنانی ریڈ کراس کے رضاکاروں اور عملے کو بیروت پورٹ تباہی سے بچ جانے والے تقریبا 5 ہزار افراد کو محفوظ مدد فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔

بلے نے کہا ، "بہت سے لوگ دھماکے سے متاثر ہوئے ہیں اور یہ بہت ضروری ہے کہ یہ ماہرین طب پر مشتمل میڈیکل ٹیمیں کرونا وائرس سے نمٹنے کی طرح کی حکمت عملی اپنا کربیروت کی عوام کو ریلیف دیں گے

انہوں نے مزید کہا ، "ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن نے شیخ محمد بن راشد کی حمایت سے دبئی کے گلوبل لاجسٹک حب سے یہ سامان روانہ کیا ہے

عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان نے متاثرین کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے ٹوئٹر پر پیغام میں لکھا کہ ’ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ لبنان اور لبنانے کے لوگوں پر رحم کرے۔‘

عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ ’ہمارے دل بیروت اور اس کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔‘

وزیر مملکت انور قرقاش نے اپنے تعزیتی پیغام کے ساتھ برج خلیفہ کی تصویر بھی لگائی جس کو لبنان کے جھنڈے سے سجایا گیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ’اس مشکل گھڑی میں ہماری دعا ہے کہ پروردگار برادر ملک لبنان اور اس کے لوگوں کی حفاظت کرے، ان کی تکلیف کم کرے اور ان کے زخم بھرے جائیں۔‘

Leave a reply