پاکستان کو پانیوں سے محروم کرنے والا بھارت خود پانی کے بحران کا شکار

0
50

نئی دہلی :پاکستان کو پانیوں سے محروم کرنے والا بھارت ان دنوں خود پانی کے بحران کا شکار ہو گیا ہے اور ملک میں پانی کی قلت کی وجہ سے مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے. پانی بحران سے نبٹنے کےلیے حکومت نے سکولوں میں‌آگہی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے .بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت دور کرنے کے لئے پانی بچانے اور اس کی ذخیرہ اندوزی کرنے کے سلسلے میں عوامی بیداری لانے کی کوششیں سرکاری سطح پر بھی ہورہی ہیں. اور 2019کو ’جل ورش‘ (پانی کا سال) طور پر منانے کا منصوبہ بنایاگیا ہے۔

پانی کی قدر وقیمت اور پانی ذخیروں کی حفاظت کرنے کے تعلق سے اسکولوں میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور طلبہ کے اندر شعور بیدار کرنے کی مہم چلائی جائے گی۔اس کے دوران طلبا اوروالدین کو پانی کے نئے ذرائع تلاش کرنے، پانی کو محفوظ کرنے اور استعمال کیے گئے پانی کوضائع کرنے کے بجائے اسے صاف کرکے دوبارہ استعمال کرنے کے سلسلے میں معلومات دی جائیں گی۔مختلف اسباب سے پانی کے جو ذرائع اور ذخیرے خشک ہوگئے ہیں انہیں دوبارہ پانی فراہم کرنے لائق بنانے کے منصوبے پر بھی عمل ہوگا۔گاؤں اور قصبہ جات میں پنچایتوں اور سماجی تنظیموں کے تعاون سے برسات کے پانی کو محفوظ کرنے کی اسکیم پر بھی عمل درآمد ہوگا۔

Leave a reply