قصور
اہلیان دیہہ کا گورنمنٹ کی طرف سے پینے کے صاف کیلئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے پر اظہار تشکر
تفصیلات کے مطابق قصور کے کم و بیش 35 نواحی دیہات میں گورنمنٹ کی طرف سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر اہلیان علاقہ و معززین علاقہ نے گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے
نواحی دیہات موضع مان،باہمنی والا،ساندہ چستانہ،کچہ پکہ،بہادر پورہ،رسول پورہ،پتو کلاں،دولے والا،لکھنیکی،اٹھیل پور،بگری،رجی والا،کھارا میں گورنمنٹ کی طرف سے لوگوں کو سہولت دینے پر معروف سیاسی شحضیت سردار فیصل اورنگزیب نے گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا اور مطالبہ کیا کہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق اسی طرح کام کرتے ہوئے
سٹی قصور میں یونیورسٹی بنائی جائے اور گنڈا سنگھ تا حسین خان والا اور کچری تا سہجرہ روڈ کی مرمت کا کام جلد سے جلد شروع کروایا جائے