امریکا نے ایران کے سرکاری میڈیا پریس ٹی وی سمیت 3 نیوز ویب سائٹس بند کر دیں

0
79
امریکا نے ایران کے سرکاری میڈیا پریس ٹی وی سمیت 3 نیوز ویب سائٹس بند کر دیں #Baaghi

امریکا نے ایک طرف چین کی ایپلیکیشنز سے پابدنی اٹھالی تو دوسری جانب ایران کے سرکاری میڈیا پریس ٹی وی سمیت 3 اداروں کی ویب سائٹس بند کردیں۔

باغی ٹی وی : روسی میڈیا کے مطابق ایران کی بڑی نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ بند کیا جانا پہلی بار ہوا ہے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ معاملے پر محکمہ انصاف سے پوچھا جائے۔

واضح رہے کہ ویب سائٹس ایران میں قدامت پسند ابراہیم رئیسی کے صدر بننے کے بعد بند کی گئیں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی ایپلیکیشنز پر لگائی پابندی ہٹا دی گئی ہے امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹک ٹاک اور وئی چیٹ پر پابندی لگانے سے متعلق ٹرمپ کا فیصلہ واپس لے لیا ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک اور وئی چیٹ پر پابندی لگائی تھی-

دوسری جانب چین کی جانب سے جوبائیڈن کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا گیا چینی حکام کا کہنا ہے کہ ک ٹاک پر عائد پابندی ختم کرنےکا فیصلہ خوش آئیند اور درست جانب قدم ہے-

امریکی صدر نے چینی ایپلیکیشنز پرعائد پابندی اٹھا لی

Leave a reply