واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی، ترک صدر پھر مسلم حکمرانوں پر بازی لے گئے

واٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی، ترک صدر پھر مسلم حکمرانوں پر بازی لے گئے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق میسجنگ اپلیکشن واٹس ایپ کی جانب سے نئی پرائیویسی پالیسی متعارف کرائے جانے کے بعد ترک صدر رجب طیب اردوان کے میڈیا آفس نے واٹس ایپ کا استعمال ترک کرنے کا اعلان کردیا۔

ترکی کا کہنا ہے کہ ڈیٹا پرائیویسی کے معاملے میں یورپی یونین کے ممالک اور دیگر ممالک میں تفریق ناقابل قبول ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز واٹس ایپ کے جاری کردہ وضاحتی بیانات کے بعد ترک صدارتی دفتر نے کہا کہ ان کا میڈیا آفس آج سے صحافیوں کو بی آئی پی ایپ کے ذریعے بریفنگ دے گا، جو ترکش کمیونیکیشن کمپنی ترک سیل کا یونٹ ہے۔

ترک ریاستی میڈیا نے ترک سیل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صرف 24 گھنٹے میں بی آئی پی کے صارفین میں 11 لاکھ 20 ہزار صارفین کا اضافہ ہوا جبکہ دنیا بھر میں اس کے 5 کروڑ 30 لاکھ صارفین ہیں۔

واضح رہےکہ واٹس ایپ کی پرائیویسی پالیسی کے بعد دنیا بھر میں لوگوں کا واٹس ایپ پر اعتماد اٹھ رہا ہے.

Comments are closed.