صوبائی صدر انصاف ویلفیئر ونگ سنٹرل پنجاب چوہدری سجاد مہیس کی زیر نگرانی 14 اگست جشن یوم آزادی کے حوالے سے (ڈیرہ سجاد مہیس) میں تقریب منعقد ہوئی ہے، جس میں ٹائیگرفورس کے نوجوان اور پاکستان تحریک انصاف کے پارٹی ورکرز نے شرکت کی ہے، تقریب میں ٹائیگرفورس کے نوجوانوں نے قومی ترانہ، ملی نغمے اور تقاریر کے ذریعے آزادی کے دن کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے، پی ٹی آئی رہنما حافظ ذوالفقار مہیس نے ورکز کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹا اور شرکاء کو آزادی کی مبارکباد دی ہے.
چوہدری سجاد مہیس نے اس موقع پر کہا کہ حضرت قائداعظم محمد علی جناح کا پاکستان حقیقی معنوں میں علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل ہے، لہذا حصول پاکستان کے مقاصد حاصل کرنے کیلئے پیارے وطن کے ساتھ اپنی وابستگی کو بے حد مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، خوشحال پاکستان کی منزل حاصل کرنے کیلئے ہمیں متحد ہوکر مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، اسی ویژن کو وزیراعظم پاکستان عمران آگے بڑھا رہے ہیں، یہ دن ہمیں بزرگوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، جن کی قربانیوں کی قدرکرنی چاہیے.
حافظ ذوالفقار مہیس نے کہا کہ ملک کی ترقی وخوشحالی کے لیے ہم سب کو حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے، بالخصوص شجرکاری کے حوالے سے وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام کو کامیاب بنا کر ان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہوگا.
محمد عارف راشد باغی ٹی وی نارووال