وزیر اعظم کی ٹرمپ سے ملاقات کرہ ارض کے لیے امن و ترقی کاپیش خیمہ ثابت ہوگی،آشفہ ریاض
وزیر اعظم عمران خان کی ٹرمپ سے ملاقات کرہ ارض کے لیے امن و ترقی کاپیش خیمہ ثابت ہوگی،آشفہ ریاض
لاہور ۔ 23 جولائی(اے پی پی )صوبائی وزیر ترقی خواتین آشفہ ریاض نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ٹرمپ سے ملاقات کرہ ارض کے لیے امن و ترقی کاپیش خیمہ ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر امریکہ کے ثالثی بننے پربھارت کی خطے میں جارحیت کی شکست ہے ۔ وزیر اعظم پاکستان کے امریکی دورے سے اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی ۔ عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو اپنا کھویا ہواوقار واپس ملا ہے ۔ امریکہ میں وزیراعظم کا شاندار خیرمقدم عمران خان پر دنیا بھر کے پاکستانیوں کے اعتمادو بھروسے کی عکاسی کرتاہے ۔ صوبا ئی وزیر آشفہ ریاض نے مزید کہا کہ سرحد پار بھی عمران خان کی مقبولیت کی وجہ ان کی ایمانداری, نیک نیتی اور محب الوطنی ہے ۔ زندہ قوموں کے لیڈر عمران خان کی طرح عوام کے دل کی دھڑکن اور امید کی کرن ہوتے ہیں ۔ پاکستان اپنے خارجی تعلقات میں اہم کامیابیوں کی طرف گامزن ہے ۔ اس سلسلے میں شاہ محمود کی کاوشیں قابل ذکر ہیں ۔