وزارت انسداد منشیات میں ڈے کیئر سینٹر کا افتتاح ہو گیا

0
71

اسلام آباد- وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے ڈے کیئر کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ پیشہ وارانہ شعبوں سے وابستہ خواتین کے لئے سہولیات میسر ہونا نہایت ضروری ہے- ان کا کہنا تھا کہ ڈے کیئر سینٹر کے قیام کا مقصد خواتین کے لئے آسانی پیدا کرنایے –

اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ بچوں پر خصوصی توجہ اور ان کی دیکھ بھال کے لئے وزارت انسانی حقوق سے تجربہ کار عملہ بلوایا گیا ہے- اعجاز احمد شاہ نے وزارت انسانی حقوق کے تعاون کے بے حد شکریہادا کیا اور کہا کہ ڈے کیئر سینٹر کے قیام سے خواتین اپنے بچوں کی نگرانی خود کر سکیں گی –

اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی بھی مزید بہتر ہوگی- افتتاح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈے کیئر سینٹر کے قیام کے لئے سیکریٹری انسداد منشیات اکبر درانی کی کاوشیں قابل تعریف ہیں –

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی بہن بیٹیوں کے لئے بہتر اور محفوظ ماحول کو یقینی بنانا چاہیے- اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ تمام وہ جگہیں جہاں خواتین نوکری کرتی ہیں وہاں ڈے کیئر سینٹر کی سہولت میسر ہونی چاہیے-

Leave a reply