شہنشاہ قوال نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے

0
35

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ اور شہنشاہ قوال موسیقار و گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا سے رخصت ہوئے 23 برس بیت گئے۔

باغی ٹی وی : 13 اکتوبر 1948 میں صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں معروف قوال فتح علی خان کے گھر پیدا ہونے والے نصرت فتح علی خان قوالی اورلوک موسیقی میں اپنی پہچان آپ تھےنصرت فتح علی خان کا پہلا تعارف خاندان کے دیگرافراد کی گائی ہوئی قوالیوں سے ہوا اور انتہائی کم عرصے میں دنیا میں مقبولیت حاصل کی-

ممتاز گلوکار اور منفرد لہجے کے قوال و موسیقار استاد نصرت فتح علی خان نے سیکڑوں کی تعداد میں انتہائی خوبصورت اور یادگار غزلیں، قوالیاں اور گیت پیش کیے۔

تاہم ’حق علی مولا علی‘ اور ’دم مست قلندرمست مست‘ نے انہیں شناخت عطا کی انہوں نے اپنے فن کو اسلام کی تبلیغ کا ذریعہ بنایا اور دنیا بھر میں بے شمار غیر مسلموں کو مسلمان کیا۔

عالمی سطح پر جتنی شہرت انھیں ملی وہ شاید کسی اور موسیقار یا گلوکار نصیب نہیں ہوئی۔ بحثیت قوال ان کے 125 آڈیو البم ریلیزکئے جو ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ ان البمز میں’دم مست قلندر مست‘،’علی مولا علی‘،’یہ جو ہلکا ہلکا سرور ہے‘، ’میرا پیاگھر آیا‘،’اللہ ہو اللہ ہو‘، کینا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘ ،’اکھیاں اُڈیک دیاں‘ ، ’ کسے دا یار نہ وچھڑے‘ ، ’میرا پیا گھر آیا ‘ اور’ آفریں آفریں‘ سمیت کئی یادگار قوالیاں اور گیت شامل ہیں۔

نصرت فتح علی خاں نے بالی وڈ کی کئی فلموں کی موسیقی ترتیب دینے کے ساتھ اپنی آواز کا جادو بھی جگایا جس میں ’اور پیار ہوگیا‘، ’کچے دھاگے‘ اور ’کارتوس‘ شامل ہیں۔ ان کے ترتیب دیے گئے گانوں اور موسیقی کی وجہ سے بالی وڈ کو بھی دنیا بھر میں منفرد شہرت ملی اور آج تک بالی وڈ فلموں میں ان کے تیار کیے گئے گانوں کو شامل کیا جاتا ہے۔

عالمی سطح پر ان کا تخلیق کیا ہوا پہلا شاہکار 1995 میں ریلیز ہونے والی فلم’ڈیڈ مین واکنگ‘ تھا جس کے بعد انہوں نے ہالی وڈ کی ایک اور فلم ’دی لاسٹ ٹیمپٹیشن آف کرائسٹ‘ کی بھی موسیقی ترتیب دی تھی-

نصرت فتح علی خان جگر اور گردوں کے عارضے سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہونے کے باعث صرف 48 برس کی عمر میں 16 اگست 1997ء کو کروڑوں مداحوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہوگئے تھے وفات کے وقت وہ اپنے کریئر کے عروج پر تھے-

میوزک، اداکاری، ادب سمیت 184 ملکی اورغیر ملکی شخصیات کو پاکستان کے اعلیٰ سول…

پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے 20 برس بیت گئے

Leave a reply