وزارت سائنس کا انوکھا کارنامہ، ریٹائرڈ افسران 5 سال بعد بحال ہوگئے

0
38

وزارت سائنس کا انوکھا کارنامہ، ریٹائرڈ افسران 5 سال بعد بحال ہوگئے .

باغی ٹی وی : گریڈ 20 کے دو افسران کو کرپشن اور ریکارڈ ٹیمپرنگ پر برطرف کیا گیا تھا،وزارت سائنس نے برطرف افسران کی بحالی میں رولز کی دھجیاں اڑا دی گئیں

خلاف قانون سائنس فاؤنڈیشن کا نامکمل بورڈ بلا کر افسران کو بحال کیا گیا،وفاقی وزیر شبلی فراز نے سائنس فاؤنڈیشن کا بورڈ اجلاس بلا کر افسران کی معاملہ نمٹانے کے احکامات دیئے،

غیر قانونی حکم نہ ماننے پر سیکرٹری سائنس فاؤنڈیشن کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،سائنس فاونڈیشن کے 19 میں سے 9 ممبران نے بورڈ اجلاس میں شرکت کی

سائنس فاونڈیشن بورڈ کے 6 ممبران نے افسران کی بحالی کی حمایت کی،پاکستان سائنس فاونڈیشن کے بورڈ نے عدالتی احکامات کو بھی نظر انداز کردیا

حیدرزمان خٹک اور ڈاکٹر حفیظ اللہ کو 2016 میں الزامات ثابت ہونے پر جبری ریٹائرڈ کیا گیا تھا.دونوں کو محکمانہ انکوائری کے بعد سائنس فاؤنڈیشن کے بورڈ نے جبری ریٹائرڈ کیا تھا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی کرپٹ افسران کی برطرفی برقرار رکھی تھی.افسران نے سپریم کورٹ سے بحالی کیلئے دائر درخواست واپس لے لی تھی

وزارت سائنس کی جانب سے کرپٹ افسران کی بحالی کا فیصلہ دوسری بار کیا گیا ہے ،دسمبر 2018 میں بھی دونوں جبری ریٹائرڈ افسران کو خلاف ضابطہ بحال کیا گیا تھا ÷سیکرٹری سائنس یاسمین مسعود نے تحقیقات کے بعد کرپٹ افسران کی بحالی کے احکامات واپس لیے تھے

حیدر زمان خٹک اور ڈاکٹر حفیظ اللہ نے بحالی کے احکامات واپس لینے کو عدالت میں چیلنج کیا .عدالت نے بحالی کے احکامات روکنے کے احکامات کو روکنے کے فیصلے کو بھی درست قرار دیا .وزارت کے کرپٹ افسران نے فرضی انکوائری کمیٹی بنا کر دونوں افسران کی بحالی کی سفارش کی

دونوں افسران کیخلاف کچھ کیسز ابھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں،ڈاکٹر حفیظ اللہ وفاقی محتسب کے ذریعے اپنی پینشن بھی لے چکے ہیں

Leave a reply