وزارت توانائی نے ٹیکسٹائل سمیت پانچ برآمدی شعبوں کے لئے مراعاتی پیکیج کی منظوری دے دی۔
باغی ٹی وی : وزارت توانائی نے ٹیکسٹائل، قالین چمڑے، سرجیکل اور کھیلوں کے سامان کی صںعت کے لئے مراعاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ وزارت توانائی کے مطابق ایل این جی درآمدات کے لئے 10 ارب روپے پاور ڈویژن کو منتقل کردیے گئے ہیں۔
جولائی اور اگست میں بجلی کی فی کلو واٹ قیمت ساڑے 7 سینٹ اور بقیہ پورے سال بجلی کی فی کلو واٹ قیمت 9 سینٹ مقرر کردی گئی جبکہ ساڑھے 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر گیس فراہم کی جائے گی۔وزارت توانائی کے مطابق سال 2021 میں ان شعبوں کے لئے بجلی اور گیس کی فراہمی یقنی بنائے جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے فورٹسکیو میٹلز گروپ کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ پاکستان میں کاروباری منصوبے شروع کرنے کے حوالہ سے انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔
واضح رہے کہ فورٹسکیو میٹلز گروپ لمیٹڈ آئرن اور انڈسٹری، قابل تجدید توانائی و وسائل کے شعبوں میں گلوبل لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے