وزیر اعلی پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کے بارش زدہ علاقوں کا دورہ

وزیر اعلی پنجاب کا بغیر پروٹوکول لاہور کے بارش زدہ علاقوں کا دورہ
باغی ٹی وی : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لآہور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورکیااور بغیر سکیورٹی شدید بارش وآندھی سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے جیل روڈ ،گلبرگ، کینال روڈ، مال روڈ ،لارنس روڈ اور دیگر علاقوں میں نکاسی آب کے انتظامات کا معاینہ کیا ۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے پانی کی نکاسی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا .بعض مقامات پر پانی کھڑا دیکھ کر برہمی کا اظہار کا اظہار کیا


وزیراعلی عثمان بزدار نے نکاسی آب کے لیے موقع پر ہی ہدایات دیں۔واسا اورانتظامی افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے کا حکم جاری کیا
میں اگر فیلڈ میں ہوں تو متعلقہ افسران کو بھی گھروں میں آرام کرنے کی بجائے کام کرتے نظر آ نا چاہیئے ۔ لاہور کے شہریوں کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے ۔
اچانک دورہ کرکے شہر کے مختلف علاقوں میں واسا کی جانب سے کیے ایمرجنسی انتظامات کا مشاہدہ کیا.ایسے وزٹ سے حقیقی معنوں میں اصل صورت حال کا علم ہوتا ہے شہریوں کے لئے اس بار مون سون سیزن میں سب سے بہتر انتظامات کیے ہیں ۔

Comments are closed.