وزیراعظم عمران خان کو کے پی میں لیبر کمپلیکس کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان

خرم شیر زمان نے اس موقع پر کہا کہ وفاقی حکومت مزدوروں اور محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کررہی ہے، ملکی ترقی محنت کشوں کی ترقی سے وابستہ ہے۔پشاور میں 5 ارب سے کمپاؤنڈ جبکہ سندھ میں 1 ارب کی صرف چورنگی بنائی جاتی ہے، رقم کا موازنہ کریں تو سندھ کے اسٹیک ہولڈرز کو شرمندہ ہونا چاہیے، پاکستان میں پانچ دہائیوں کے بعد ڈیم کی تعمیر شروع ہوچکی ہے،مہمند ڈیم کی تعمیر سے عوام کیلئے سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی، ماضی کی حکومتوں نے سرکاری وسائل کا بےدردی سے استعمال کیا ہے۔
کرپٹ حکمران منصبوں کے نام پر ایک اینٹ لگاکے ووٹ لینے پہنچ جاتے تھے،وزیراعظم کے کامیاب منصبوں کے آغاز پر تنقید کرنے والے بلوں میں چھپ چکے ہیں، پاکستان میں پسے ہوئے طبقے کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔پاکستانی قوم کو یقین ہے کہ عوامی ٹیکس کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جارہا ہے۔

Shares: