وزیرا عظم کے پردے کے بیان کے خلاف بلاول بھی بول اٹھے
باغی ٹی وی : چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان سے یہ تاثر جائیگا کہ جس کے ساتھ زیادتی ہوئی قصور اس کا ہے،عمران خان کے بیان سے زیادتی کرنے والے کو بہانہ مل جائے گا.
ہمیں ہمیشہ زیادتی کا شکار ہونے والوں کا ساتھ دینا چاہیے .ہمار امذہب اور کلچر ہمیں سکھاتے ہیں کیسا لباس پہنیں لیکن اس کا زیادتی سےکوئی تعلق نہیں ،عمران خان ایسے منصب پر بیٹھے ہیں جہاں انہیں سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے،
خیال رہے کہ وزیراعظم کے پردے کی حمایت میں بولے گئے جملے پر اس وقت ہر طرف شور مچا ہے . لبرل طبقے اس پر خوب تنقید کرہے ہیں. پیپلز پارٹی بھی اس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا چکی ہے پہلے سینیٹر شیری رحمان نے اس پر تنقید کی تھی . اب چیئرمین پیپلز پارٹی بھی میدان میں کود پڑے ہیں اور انہوں نے اس کی مخالفت کی ہے .
ادھر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلا ہوا ہے جس میں اس کے حق اور مخالفت میں بیانات جاری ہیں. وزیرا عظم عمران نے دوسری مرتبہ خواتین کے لباس پر بات کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ مختصر لباس مردوں کو اشتہا اور ترغیب دیتا ہے اوراس سے ان پر جنسی حملے بڑھتے ہیں.
ہمارا معاشرہ ایسے لباس کا متحمل نہیں یہ ویسٹ میں چل جاتا ہے ادھر نہیں چل سکتا .







