وزیراعظم کے خصوصی فنڈ سے کراچی میں ترقیاتی کاموں کا آغاز

0
139

وفاقی حکومت کے خصوصی فنڈز سے راشد منہاس روڈ سے متحصل سروس روڈ نزد امتیاز اسٹور گلشن اقبال تعمیر کر دیا گیاہے۔رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے سڑک کی تعمیر کا جائزہ لیا،انھوں نے کہا کہ یہ کام سندھ حکومت کا تھا۔ٹوٹی سڑک کی وجہ سے علاقہ مکین کو لمبے عرصے سےتکلیف کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ سندھ حکومت کی بےحسی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاق نے اپنا کردار ادا کرنا شروع کر دیا ہے۔یاد رہے کہ پچھلے کئی سالوں سے کراچی کی تمام سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔جن کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات درپیش ہیں۔یہ ساری ذمہداری بلدیاتی اور صوبائی حکومت کے ہیں وہ بھی وفاق پوری کر رہا ہے۔کراچی کیلئے وزیراعظم کی جانب سے خصوصی فنڈ جاری کئے گئےتھے،رمضان کے ماہ میں اس مصروف سڑک کی تعمیر سے علاقہ مکین کی پریشانی دور ہوگی۔

Leave a reply