وزیراعظم نےامت مسلمہ کی ایک بار پھر کپتانی کی ہے، اسرائیل کے خلاف احتجاج جاری رہیں گے
قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کراچی سے حیدرآباد کے لیے روانہ،
اپوزیشن لیڈر دیگر قائدین کے ہمراہ مٹیاری سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے حیدرآباد پہنچیں گے جہاں وہ اسرائیل کے خلاف مظاہرے میں شرکت کریں گے،
اس موقع پر حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں
کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پورے ملک میں آج احتجاج ہورہے ہیں۔ہمارے وزیراعظم، وزیر خارجہ اور امت مسلمہ نے بھرپور آوازاٹھائی،
اسرائیل کو امت مسلمہ کے جواب پر مجبوراً حملے بند کرنا پڑے،وزیراعظم عمران خان نے امت مسلمہ کی ایک بار پھر کپتانی کی ہے، اسرائیل کے خلاف ہمارے احتجاج جاری رہیں گے، 6 کروڑ سندھی بھی اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،
فلسطین کے شہریوں کو ان کے مرضی کے مطابق زندگی بسر کرنے دی جائے، بہترین سفارتکاری پر وزیراعظم، وزیرخارجہ، حکومت پاکستان مبارکباد کی مستحق ہے، آج پورے پاکستان سے آواز جائے گی کہ ہم فلسطین ہیں اور ہم اسرائیل کے خلاف ہیں، اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سندھ میں ریلیوں کا آغاز ہو گیا ہے،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ مٹیاری پہنچے تو ان کے ساتھ عبدالرزاق میمن بھی تھے۔انکی قیادت میں مٹیاری میں فلسطین یکجہتی ریلی ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ریلی کے شرکاء کی فلسطین کے حق میں نعرے بازی، انھوں نے کہا ہم اسرائیلی جارحیت کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے دنیا بھر کو مضبوط پیغام دیاہے۔اسرائیلی کا غاصبانہ قبضہ مزید زیادہ دیر تک نہیں رہ سکتا۔