لندن :اسرائیلی حملوں کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے-
باغی ٹی وی: لندن میں وزیراعظم بورس جانسن کی رہائش گاہ کے سامنے فلسطین کے حق میں مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے برطانوی وزیراعظم سے اسرائیل پر پابندیاں لگانے اور ہتھیاروں کی فروخت بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
علاوہ ازیں امریکی شہر ہیوسٹن میں بھیغزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔
مظاہرے کے شرکاء نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں بینر اٹھا رکھے تھے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد209 ہو گئی جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہیں۔ ان حملوں میں فلسطینیوں کے سیکڑوں مکانات اور دیگر املاک تباہ ہوچکے ہیں۔