وزیر داخلہ سندھ کا سیف سٹی پروجیکٹ کی ماڈل کار کا معائنہ

0
87

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے سیف سٹی پروجیکٹ کی پہلی ماڈل کار کا تفصیلی معائنہ کیا۔جدید کیمراز اور ٹولز سے لیس ماڈل کار کے معائنے کے موقع پر سیکریٹری داخلہ سندھ بھی موجود تھے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ سندھ نے اس موقعے پر بتایا کہ سیف سٹی پروجیکٹ حکومت سندھ کے تحت پہلے مرحلے میں 04 ماڈل کارز کے ذریعے شاہراہ فیصل پر مانیٹرنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔سیف سٹی پروجیکٹ حکومت سندھ کے تحت مجموعی طور پر 123 ماڈل کارز شہر کی مانیٹرنگ کرینگی۔پرامن ماحول اور شہریوں کے تحفظ میں سیف سٹی پروجیکٹ ایک اہم ہتھیار ثابت ہوگا۔شہر میں مؤثر اور مربوط مانیٹرنگ میں ماڈل کار کا کردار انتہائی مفید ثابت ہوگا۔شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراہوں کو مختلف نوعیت کے جرائم سے محفوظ اور ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے میں سیف سٹی پروجیکٹ ایک بہترین ہتھیار ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی میں بڑھتے جرائم کے باعث قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیف سٹی پراجیکٹ نہ ہونے سے شدید مشکلات کا سامنا ہے.

Leave a reply