گومل زائم ڈیم کے 25.92 ارب روپے کے دوسرے نظرثانی پی سی ون کی منظوری دیدی گئی۔منصوبے سے 17.4 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہوگی اور 1.91 لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوسکے گی۔سندھ میں کورونا رسپانس اور قدرتی آفات کنٹرول کا 20.82 ارب روپے کا پروگرام بھی منظور کیا گیا۔وفاق اور حکومت سندھ مساوی فنڈنگ کرکے 2023ء تک پروگرام مکمل کریں گی۔
گلگت بلتستان کے ضلع گھانچے میں 16.40 ارب روپے سے 30 میگاواٹ کے گھواری ہائیڈرو پراجیکٹ کی منظوری۔گلگت میں 12.92 ارب روپے سے 20 میگاواٹ کے ہزل ہائیڈرو پراجیکٹ کے پی سی ون کی منظوری دے دی گئی۔ایکنک اجلاس میں رینی کنال پراجیکٹ کے 100 کلومیٹر کے پہلے مرحلے 20.53 ارب کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی۔
منصوبے سے کشمور، گھوٹکی، سکھر اور خیرپور میں4.12 لاکھ ایکڑ اراضی سیراب ہوسکے گی۔ایم 8 منصوبے کے آواران تا نال 168 کلومیٹر طویل دوسرے سیکشن کے 32.24 ارب روپے کی منصوبے کی منظوری دی گئی۔کے پی میں سڑکوں کی بحالی اور تعمیر کے لیئے 28.15 ارب روپے کے پی سی ون کی بھی منظوری دی گئی۔منصوبے کے تحت 2023ء تک کے پی میں 274 کلومیٹر موجودہ سڑکوں کی بحالی اور تعمیر ہوسکے گی۔
مردان صوابی سڑک دو رویا کرنے کے منصوبے کے 13 ارب کے پی سی ون کی بھی منظوری ہوئی۔حیدر آباد تا سکھر 306 کلومیٹر موٹروے کی تعمیر کے 191.47 ارب روپے کے نظرثانی شدہ پی سی ون کی منظوری دے دی گئی۔ریلوے کے لئے 600 فلیٹ کنٹینر بوگی ویگنز خریدنے کے منصوبہ کی سمری پیبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بورڈ کو بھجوادی گئی۔








