وزیر خارجہ امریکہ سمیت 4 ممالک کے دوروں کے بعد پاکستان واپس روانہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی تین روزہ اہم دورہ امریکہ کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہو گئے، وزیر خارجہ کی نیویارک میں سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ،صدر سیکورٹی کونسل اور صدر جنرل اسمبلی کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں
وزیرخارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کے خدشات ظاہر کئے،وزیر خارجہ نے امریکی سینٹ کے سینیئر اراکین ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی مشیر برائے قومی سلامتی اور دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقاتیں کیں
وزیرخارجہ نےملاقاتوں میں مشرق وسطیٰ میں پائی جانے والی کشیدگی کو کم کرنے،افغان مفاہمتی عمل ،خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں اور اپنے حالیہ دورہ ایران و سعودی عرب سے آگاہ کیا.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی طرف سے قیام امن کیلئے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا جانا پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے،
وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں پاکستان کانگریشنل کاکس اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں اور پاک امریکہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور اسے مزید مستحکم بنانے میں ان کے کردار کی تعریف کی.
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ کے دورے سے قبل عمان کا بھی دورہ کیا، عمران سے قبل سعودی عرب اور ایران کا بھی دورہ کیا
وزیر خارجہ کی امریکی نائب وزیر دفاع سے ملاقات، کیا ہوئی بات؟ اہم خبر