وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ، اہم اقتصادی فیصلوں کی توقع

0
42

وزیرخزانہ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ، اہم اقتصادی فیصلوں کی توقع

باغی ٹی وی رپورٹ : وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا.اقتصادی رابطہ کمیٹی کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کی منظوری دیگی،وزارت ہاؤسنگ کیلئے 50 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے .اسی طرح مہمند اور دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈ کے اجرا کی منظوری کا امکان ہے . جی آئی ڈی سی گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے لون کے معاملہ پر غور ہوگا،

اس قبل وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں‌ سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ضروری اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں صفر اعشاریہ 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے.وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت قومی پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

سیکریٹری خزانہ نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی اور بتایا کہ ضروری اشیائے خور و نوش کی قیمتوں میں صفر اعشاریہ 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سیکریٹری خزانہ کے مطابق چار ہفتوں کے دوران مہنگائی کی شرح میں مستقل کمی آ رہی ہے، گندم، ٹماٹر، پیاز، آلو اور مرغی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔

Leave a reply