وزیر مذہبی امور سے سعودی سفیر کی ملاقات، کیا ہوئی بات؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور کی سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات ہوئی ہے
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت کے شکرگزارہیں جنھوں نے مشکل وقت میں سعودیہ کا ساتھ دیا، اسلام آباد میں میں 20 ہزار راشن بیگ تقسیم کر رہے ہیں،
وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ مکتب الدعوۃ اسلام آباد کے شکرگزار ہیں جنھوں نے پاک سعودیہ محبت کو جاری رکھا ہوا ہے، آج سعودی مکتب الدعوۃ کی جانب سے 20 ہزار پاکستانی خاندانوں کو راشن دیا جا رہا ہے،سعودی ولی عہد نے پاکستان کا ہر حال میں ساتھ دیا ہے،
قبل ازیں گزشتہ ہفتے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے فلاحی ادارے کی طرف سے 16 کروڑ 61 لاکھ روپے مالیت کے امدادی سامان کی تقسیم کا پنجاب میں آغاز ہوگیا ہے۔ یہ امدادی سامان حکومت پنجاب کے تعاون سے لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں تقسیم کیا جائے گا۔ فلاحی ادارے کے نمائندے مقامی انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کے تعاون سے خود متعلقہ اضلاع میں گھر گھر جا کرراشن تقسیم کریں گے۔ اسلام آباد میں شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کے ترجمان کے مطابق راشن میں 10 کلو آٹا، پانچ کلو چینی، پانچ کلو چاول،پانچ لیٹر گھی، دو کلو خشک دودھ، آدھا کلو چائے کی پتی، دو کلو کھجوریں شامل ہیں۔ پانچ ٹیمیں راشن کی تقسیم کے امور کی نگرانی کریں گی۔ اس راشن پیکج سے پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے
قبل ازیں سعودی حکومت کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے 150 ٹن کھجوروں کا تحفہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر حکومت کے سپرد کیا گیا، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور ڈائریکٹر کنگ سلمان ریلیف ڈاکٹر خالد ایم۔ عثمانی نے پیش کیا.