وزیرصحت پنجاب یاسمین راشدویکسی نیشن سنٹرراولپنڈی پہنچ گئیں
وزیرصحت پنجاب یاسمین راشدویکسی نیشن سنٹرراولپنڈی پہنچ گئیں
باغی ٹی وی : وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد سپورٹس کمپلیکس ویکسی نیشن سنٹرراولپنڈی پہنچ گئیں،وزیر صحت یاسمین راشدنےویکسی نیشن سنٹرمیں انتظامات کا جائزہ لیا،
راولپنڈی کےشہریوں نے وزیرصحت یاسمین راشدسےویکسی نیشن سینٹرکےانتظامات بارےاظہاراطمینان کیا.وزیرصحت یاسمین راشدنےکوروناکےکیسزاورمریضوں کےعلاج کیلئےاٹھائےگئےاقدامات کاجائزہ لیا.
اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آج28ہزارسےزائدکوروناٹیسٹ کیےگئے،پہلی بارکورونامثبت کیسز ایک ہزارسےکم رپورٹ ہوئےپہلی بارہواہےروزانہ رپورٹ کیسزکی تعدادایک ہزارسےکم ہوئی،سخت پابندیوں کی وجہ سےکورونامریضوں کی تعدادکم ہوگئی ہے،
ہرقسم کی تجارتی سرگرمی رات8بجےکےبعدبندہے،ماسک پہننےسے72فیصدلوگ وباسےبچ سکتےہیں.آج کوروناکے901کیسزسامنےآئے.پبلک ٹرانسپورٹ 50فیصدگنجائش کےساتھ چل رہی ہے.کورونامریضوں کامکمل طورپرفری علاج کیاجارہاہے
کورونا کی تیسری لہر مزید 74 جانیں لے گئی، اموات کی تعداد بیس ہزار 251ہو گئی، چوبیس گھنٹے کے دوران تین ہزار چوراسی نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے۔
کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، ملک بھر میں مزید 74 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، کورونا سے متاثر 4392 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ نو چھ فیصد رہی۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مزید 3ہزار 84کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 552تک پہنچ گئی ہے۔ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 62ہزار 620ہے جبکہ 8لاکھ 17ہزار 681 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں