وزیراعلیٰ پنجاب کاعوامی شکایات اورمسائل کے فوری ازالے کیلئے ایک اوراحسن اقدام

وزیراعلیٰ شکایت سیل کومزید موثر اور فعال کرنے کا فیصلہ.

عوام کے مسائل کے فوری حل کو یقینی بنانے کیلئے شکایت سیل کی تشکیل نو کی جائے گی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا۔ شکایت سیل سے کو آرڈینیشن کیلئے پنجاب کے ہر محکمے میں فوکل افسر تعینات کیا جائے گا۔
ہر ضلع میں عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار رضاکارانہ طور پر کام کرنیوالے فوکل پرسن بنائے جائینگے۔ شکایت سیل کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی بورڈ قائم کیا جائے گا۔ خصو صی بورڈ شکایت سیل کی کارکردگی کا جائزہ لیکر کارروائی کرنے کا مجاز ہو گا۔عثمان بزدار.

عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر فوری حل کرنا چاہتے ہیں -عوامی مسائل کے حل میں حائل ہونے والوں کو قطعا برداشت نہیں کیا جائے گا-شکایت سیل میں کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے نظام کو فول پروف بنایا جائے گا-عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت راولپنڈی میں اجلاس. وزیراعلیٰ شکایت سیل کی کا رکردگی کا جائزہ لیا گیا. پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، سینئر نائب صدر ارشد داد، شاہد یوسف، جمال انصاری، اعجاز منہاس اور ڈاکٹر عبدالحسن کی اجلاس میں شرکت

Comments are closed.