وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈیرہ غازی خان سے ملتان پہنچ گئے

0
38

ملتان کے ترقیاتی پیکیج اورامن عامہ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا.

صوبہ میں تعمیر و ترقی کا نیا دورشروع ہوچکا ہے۔ ملتان ڈویژن کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے مقامی لوگوں کو اپنے کام کیلئے لاہور نہیں آنا پڑے گا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا قیام پسماندہ علاقوں کے لوگوں کے لئے ہماری حکومت کا تحفہ ہے۔ ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا باب بند کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی ترقی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیزکرنے کی ہدایت. منصوبوں کا اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے۔عثمان بزدار

منصوبوں پر خرچ کی جانے والی رقم کا شفاف استعمال یقینی بنایا جائے۔ قومی وسائل میں کسی کو خیانت نہیں کرنے دیں گے۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسی اٹھا نہ رکھی جائے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے موثر کریک ڈاؤن کا حکم. جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔ ذخیرہ اندوزوں اورناجائز منافع خوروں کے خلاف بھی بلاامتیاز ایکشن جاری رکھاجائے۔عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعلقہ افسران فیلڈ میں نکلیں۔ مارکیٹوں اوربازاروں میں اشیاء ضروریہ کے نرخوں کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کی جائے۔عثمان بزدار

ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب،ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب،کمشنر ملتان ڈویژن اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت

Leave a reply