وزیر اعلیٰ پنجاب کی لوکل گورنمنٹ کے زیرتکمیل منصوبوں کو جلدمکمل کرنے کی ہدایت

0
29

فراہمی و نکاسی آب اور سولنگ کی 6 ہزار سے زائد سکیمیں 17 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی- صوبہ بھر میں لوکل گورنمنٹس کی سکیموں کو شفافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے- لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل ہوں گے۔
پنجاب حکومت جلد بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتی ہے۔عثمان بزدار

پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ذریعے عوام کونچلی سطح پر حقیقی نمائندگی میسر ہو گی- ویلج، پنچائت اور نیبر ہڈ ایکٹ سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے- بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے مثالی سسٹم لائیں گے- وزیر اعلیٰ پنجاب

سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس کو بریفنگ،نئے بلدیاتی نظام کے اہم خدوخال سے آگاہ کیا. تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، سینئر نائب صدر ارشد داد، شاہد یوسف، جمال انصاری، اعجاز منہاس، ڈاکٹر عبدالحسن،تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری،جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور ڈاکٹر حسن مسعود ملک کی اجلاس میں شرکت.

ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر میئر اور نور خان بھابھہ وزیر اعلیٰ آفس سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک
سردار علی رضا خان دریشک ڈی سی آفس راجن پور سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک

Leave a reply