وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سول سیکرٹریٹ دربار ہال میں پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کا افتتاح کردیا

0
40

ریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے قیدیوں،سٹاف،انتظامی اوردیگر امور کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جاسکے گی. پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کاپنجاب کی 7جیلوں میں فوری طورپرآغازکردیاگیا ہے. پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کی تمام جیلوں تک بڑھایا جائے گا. پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے قیدیوں کی آمد و رفت قید کے دوران سرگرمیوں کی ڈیجیٹل نگرانی اورریکارڈ رکھا جائے گا. ملاقاتیوں کا ریکارڈ بھی سسٹم کے ذریعے مرتب کیا جاسکے گا.

جیل مینول اورپریزن ایکٹ میں ترامیم کے لئے کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم. وزیراعلیٰ نے پنجاب کی تمام جیلوں میں ڈی سی او قائم کرنے کی منظوری دے دی. پنجاب کی جیلوں میں مزید 10ہزار قیدیوں کی گنجائش بڑھانے کے لئے مزید تعمیرات کا فیصلہ. وزیراعلیٰ نے جیلوں میں نئے واش روم بنانے اورلانڈری سسٹم بھی اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی. جیل سٹاف کی پوسٹ اپ گریڈیشن کی اصولی منظوری. جیلوں میں ضرورت کے مطابق ڈاکٹر اورطبی عملہ بڑھانے جائے گا.

پنجاب میں پہلی مرتبہ جیلوں کے حالات سدھارنے کا آغاز کیاگیا ہے، عثمان بزدار
پنجاب کے مختلف اضلاع میں خود دورے کر کے جیلوں کے حالات کا جائزہ لے رہا ہوں ، عثمان بزدار
قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ،عثمان بزدار
پورے پنجاب کی جیلوں میں ایئر کولر اورواٹر کولر بھی لگائے جائیں گے ،عثمان بزدار
جیل میں باقاعدہ اصلاح کا 100سال بعد پہلی مرتبہ اہتمام کیا جارہاہے ،عثمان بزدار

کورونا سے قیدیوں کو بچانے کیلئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کی وزیراعلیٰ کو بریفنگ
1584قیدیوں کو لاہور کی گنجان جیلوں سے دوسرے مقامات پر منتقل کیا گیاہے،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ
کیمپ جیل میں 100بیڈ کا ہسپتال پوری طرح فنکشنل ہے ،ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ
صوبہ بھر میں 1680قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے،84کے رزلٹ پوزیٹو آئے ، بریفنگ
پنجاب کی تمام جیلوں میں صرف 7پوزیٹو کورونا کے کیس کازیر علاج ہیں ، بریفنگ
ہائی سیکورٹی پریزن میانوالی کو جلد فنکشنل کیا جائے گا ، بریفنگ
پنجاب پریزن سٹاف کالج ساہیوال میں جیل سٹاف کی پروفیشنل ٹریننگ کا اہتمام کیاگیا ہے ، بریفنگ

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،ایڈیشنل آئی جی،سیکرٹری اطلاعات اوردیگر متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت

Leave a reply