وزیر خزانہ کی امریکی اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی اداروں کو پاکستان میں زراعت، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔
واشنگٹن میں امریکی معاون وزیر خارجہ برائے اقتصادی اور کاروباری امور سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں پاک امریکہ اقتصادی شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے مالیاتی امور محمد بن ہادی الحسینی سے ملاقات کی اور پاکستان کے بیرونی اکاؤنٹ کے لیے یو اے ای کی مسلسل حمایت کو سراہا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فچ ریٹنگ کی ٹیم سے ملاقات کی اور پاکستان کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کی ٹیم سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بینک کی پاکستان کے ساتھ دیرینہ شراکت کو سراہا۔
انٹر نیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن (آئی ٹی ایف سی) نے پاکستان کو تین سال میں 3 ارب ڈالر کی کموڈٹی فنانسنگ فراہم کرنے کا اعلان کردیا، فوری طور پر 269 ملین ڈالر کی براہ راست فنانسنگ کی جائے گی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کو تین سال کیلئے کموڈٹی فنانسکنگ فراہم کرنے مالی معاونت پر آئی ایف ٹی سی سے تشکر کا اظہا کیا۔اس سے قبل وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی محکمہ خارجہ کی اسسٹنٹ سیکرٹری برائے اقتصادی اور کاروباری امور ایمی ہولمین سے بھی ملاقات کی
کاروباری اداروں کو مساوی مواقع فراہم کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے،وزیر خزانہ
علاوہ ازیں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ولسن سینٹر میں خطاب کے دوران پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر گفتگو کی،وفاقی وزیر خزانہ نے معیشت کی کارکردگی اور اہم اصلاحات سے آ گاہ کیا اور کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ، اخراجات قابو پانے کیلئے سبسڈی میں کمی پر اقدامات کررہے ہیں ، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، سرکاری اداروں کے طرز حکمرانی میں بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں ، کاروباری اداروں کو مساوی مواقع فراہم کرنا اور موسمیاتی استحکام پیدا کرنا حکومتی ترجیحات میں شامل ہے،
تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ،پی آئی اے نجکاری نومبرمیں ہوگی،وزیر خزانہ
دوسری جانب فرانسیسی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نومبر میں کر دی جائے گی، پی آئی اے کی بولی میں حصہ لینے والوں کو جانچ پڑتال کا موقع دیا، پی آئی اے کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی وجہ سے نج کاری کے عمل میں تاخیر ہوئی،حکومت جون 2024ء میں پی آئی اے کی نج کاری کرنا چاہتی تھی، پاکستان پر مجموعی قرضے 258 ارب ڈالرز تک پہنچ چکے ہیں، معیشت میں قرضوں کا حصہ 69 فیصد تک پہنچ چکا ہے، پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کی مشکلات سے آگاہ ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے ہیں، صنعتی شعبہ بھی ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد کو پہنچ چکا ہے، زرعی آمدن سے ٹیکس کی وصولی بہتر کرنا ہو گی، ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلز سیکٹرز سے ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی، ملک میں 52 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں، ٹیکس بیس میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے،سرکاری کارپوریشنز میں چوری روکنا ہو گی، بجلی کے نقصانات قابو کریں گے، ٹیکس چوری کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔
اکرم چوہدری کا نجی ٹی وی کے نام پر دورہ یوکے،ذاتی فائدے،ادارے کو نقصان
سماٹی وی میں گروپ بندی،سما کے نام پر اکرم چوہدری اپنا بزنس چلانے لگے
سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں
نازیبا ویڈیو لیک ہونے کے بعد مناہل ملک کی عمران خان سے ملاقات کی تصویر وائرل
مناہل ملک سے قبل کس کس پاکستانی کی ہوئی "نازیبا ویڈیو”لیک
ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل