عالمی حج کانفرنس،وزیر مذہبی امورسعودی عرب پہنچ گئے

hajj

عالمی حج کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سعودی عرب پہنچ گئے ہیں

چار روزہ عالمی حج کانفرنس جدہ میں ہوگی جس میں شرکا کو سعودی ویژن 2030 کی روشنی میں جدید حج انتظامات اور سہولیات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق مفتی عبدالشکور سعودی ہم منصب سمیت کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں اور اداروں کا دورہ کریں گے۔ وزیر مذہبی امور نے گذشتہ روز بس ٹرانسپورٹ کمپنی نقابہ سیارات کے چیئرمین اسامہ سمکری سے ملاقات کی جس میں منیٰ ، مزدلفہ، عرفات میں حجاج کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق امسال حج درخواست گذاروں کیلئے پاکستان میں بینک اکاونٹ ہونا لازمی ہو گا۔حج 2023کے درخواست گذاروں کیلئے پاکستانی مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی میعاد 26 دسمبر، 2023 ہو گی ۔حج درخواستیں فروری کے آخر تک طلب کیے جانے کا امکان ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد وفاقی وزیر مذہبی امور حتمی حج پالیسی 2023 کا اعلان کرینگے

نشہ آور چیز کھلا کر لڑکی سے زبردستی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

امیرلڑکے سے شادی کا انکار کیا تو گھر میں بند کر دیا گیا،25 سالہ لڑکی کی تحفظ کی اپیل

نو سالہ بچے سے زیادتی کرنیوالا پولیس اہلکار،خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

مساج سنٹر کی آڑ میں فحاشی کا اڈہ،پولیس ان ایکشن، 6 لڑکیاں اور 7لڑکے رنگے ہاتھوں گرفتار

فحاشی کے اڈوں پر پولیس کے چھاپے،9 مرد،چھ خواتین رنگے ہاتھوں گرفتار

Comments are closed.