ایم پی اے جلیل شرقپوری نے وزیر اعظم سےملاقات پر اپنا موقف دیتےہوئے کہا کہ میری وزیر اعظم سے ملاقات پر کسی کو کوئی اعتراض نہیںہونا چاہیئے مستقبل میںبھی ملتا رہوں گا.
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ،وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے ایم پی اےا ور ایم این اے کی تفصیلات سامنے آنے لگی ہیں.اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا رانا تنویر کو میں نے ملاقات کا بتایا تھا انہوں نے کہا تم نے وزیراعظم سے مل کرٹھیک کیا،میرے ایم این اے رانا تنویر کو وزیراعظم سے ملاقات پر کوئی اعتراض نہیں،وزیراعظم سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی، ن لیگ کے لوگ موجود تھے.ن لیگی ایم پی ایز میں زیادہ کا تعلق ملتان سائیڈ سے تھا.ن لیگی ایم پی ایز میں زیادہ کا تعلق ملتان سائیڈ سے تھا.پارٹی کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے،
مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی نے م سردار عثمان بزدار کی قیادت میں ملاقات کی تھی اور ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہنے والی ملاقات میں وہ خود بھی موجود رہے. وزیرا عظم عمران خان سے ملاقات کرنے والے اراکین اسمبلی کے نام بھی منظر عام پر آ گئے ہیں جس پر مسلم لیگ ن کی قیادت میں سخت بے چینی اور تشویش پائی جاتی ہے. ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی پارٹی کے اندر مریم نواز اور شہباز شریف کے مابین ہونے والے اختلافات پر بھی مایوسی کا شکار ہیں اور وہ تحریک انصآف میں شامل ہونے کو اپنے لئے بہتر تصور کر رہے ہیں.