وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف محکموں کا اچانک دورہ، سیکرٹریز کے کمروں میں گئے، حاضری چیک کی

وزیراعلیٰ پنجاب کا مختلف محکموں کا اچانک دورہ، سیکرٹریز کے کمروں میں گئے، حاضری چیک کی

 وزیراعلیٰ نے اپنے کام کیلئے آئے لوگوں سے ہاتھ ملایا، ان کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاریں کیں. لاہور31 جولائی:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج مختلف محکموں کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے بغیر اطلاع لائیوسٹاک، خوراک، زراعت، صنعت اور دیگر محکموں کا دورہ کیا اور افسران کی حاضری چیک کی۔ وزیراعلیٰ سیکرٹریز کے کمروں میں بھی گئے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے کام کیلئے آئے لوگوں سے مسائل پوچھے اور بزرگ خاتون سے فائل لے کر مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کیلئے ہدایات دیں۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بغیر اطلاع محکموں کے دورے کرنے سے حقائق کا علم ہوتا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ آج دفاتر میں افسران موجود ہیں۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا ئے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سرکاری محکموں کا روایتی کلچر یکسر بدل دیا ہے اور اب سرکاری محکموں کے دروازے عوام کیلئے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہی میرا اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کو ذاتی سمجھ کر حل کرتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے اپنے مسائل کے حل کیلئے آئے لوگوں سے ہاتھ ملایا ان کے مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاریں کیں۔

Tagsbaaghi

Comments are closed.