سید ناصر حسین شاہ/ ایم پی اے سدرہ عمران کے پوائنٹ آف آرڈر کا جواب۔
اپوزیشن ضمنی انتخابات میں نتائج کی وجہ سے دکھی ہیں۔ ترقی کا سفر جاری ہے تو صرف سندھ میں جاری ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سندھ میں ترقی عمل کو فوکس کئے ہوئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں سندھ کو 100 ارب روپے سے زائد فنڈز کم دیئے ہیں۔ وفاقی حکومت کی’جانب سےحصہ کے فنڈز روکنے باوجود سندھ میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ سندھ کےعوام نے ضمنی انتخابات میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ کراچی میں 19 میگا ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے والے ہیں۔23 منصوبوں پر بہت جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ ایل ڈی اے کے 7 ، واٹر بورڈ 44 ، کے ڈی اے 50، کے ایم سی 15 منصوبے شامل ہیں۔ کراچی کے لئے 62 نئی اسکیمیں منظور کی ہیں ، جس میں سڑکیں ، اوور ہیڈ برجز شامل ہیں۔ صنعتی علاقوں میں 1 ارب روپے کے ٹینڈر جاری کردئے ہیں ان پر کام شروع کردیئے ہیں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں میں کووڈ 19 کے باعث تاخیر ضرور ہوئی ہے، لیکن ان پر کام جاری ہے۔

وزیر بلد یات سندھ کا پوا ئنٹ آ ف آ رڈر پر جواب
Shares: