وزیراعلی پنجاب کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات،ضمنی الیکشن اکثریت سے جیتیں گے،حمزہ شہباز

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف ماڈل ٹاؤن میں مخدوم ہاوس پہنچ گئے ،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا.ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ احمد حسان، خواجہ عمران نذیر جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینئر صوبائی وزیر سید حسن مرتضی، مخدوم عثمان احمد آور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں.

 

دھاندلی کے الزامات عمران خان کا اپنی شکست کا پیشگی اعتراف ہے ،مریم اورنگزیب

 

ملاقات کے بعد وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازاور سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم احمد محمود نے مشترکہ پریس کانفرنس کی.مسابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے رہنما خدوم احمد محمود نے کہا کہ آج ن لیگ اور پیپلز پارٹی ساؤتھ پنجاب کے رہنما اکھٹے ہوئے ہیں.انہوں نے بتایا کہ سترہ جولائی کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بھی لائحہ عمل پر بات ہوئی،پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت آئی ہوئی ہے،ہماری کمپین بہت اچھی چل رہی ہے،ہم نے سوچا پچھلے تین چار سال میں جو بگاڑ پیدا کیا گیا اس کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے.

انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ مل کر اس بگاڑ کو ٹھیک کرے گی،جو مشکل فیصلے کیئے وہ پاکستان کے استحکام کے لئے کیئے،آئندہ بھی جو بھی فیصلے ن لیگ اور اس کے اتحادی کریں گے وہ پاکستان کو دیکھ کر کریں گے ،مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعلی پنجاب کا بہت مشکور ہوں کہ ہمارے کارکنان کی بات سنی.

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ مخدوم احمد محمود کا شکریہ ادا کرتا ہوں، پاکستان اور پنجاب کی عوام کو کہنا چاہتا ہوں ملک و قوم کے لئے یہ جماعتیں اکھٹی ہوئی ہیں،چار سال کوڑے کے ڈھیر سڑکوں پر ملتے تھے.
عام آدمی کہنے پر مجبور ہیں کہ عید الاضحی پر صفائی مثالی تھی، میرے پاس کابینہ نہیں تھی میں نے عمران نیازی کی طرح نہیں کہا چھ مہینے اور دے دیں، دو مہینے کابینہ کے بغیر میں نے گزارے، صوبے کے عوام کو سو یونٹ بجلی دینے کا وعدہ کیا ان سے برداشت نہ ہوا، فارن فنڈنگ کا کیس آنا ہے ،پاکستان کے لئے لاکھوں لوگوں نے قربانیاں دی

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ چوہتر سال بعد پاکستان ہم سے قربانی مانگ رہا ہے، میری دعاہے اللہ تعالی مجھ سے خدمت کا کام لے، ہم نے عمران نیازی کی طرح انتقام کی سیاست نہیں کرنی،عمران نیازی کی طرح نہیں کرنا ایک طرف آئی ایم ایف سے ڈیل کی اور دوسری طرف تیل کی قیمت کم کردی،میدان سجے گا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے کر آؤ، مہنگائی سے عوام تنگ ہے مسلم لیگ ن کا ٹریک ریکارڈ ہے لوڈشیڈنگ کو ختم کیا، اگر اللہ کو منظور ہوا تو بیس کے بیس سیٹوں پر جیتے گے.

ایل این جی ریفرنس: فرد جرم پر شاہد خاقان سے اعتراضات طلب

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جب تک سب ٹھیک تھا تو سب اچھا تھا عمران نیازی نے کہا میں نہیں تو پاکستان کی ایٹمی قوت ،فوج تباہ ہوجائے گی ہم سب سیاسی لوگ ہیں ہم سب کو یہ ادراک ہے کہ یہ ملک دوراہے پر کھڑا ہے
کوئی ایک جماعت اس ملک کی کایہ نہیں پلٹ سکتی اگر ہم ناکام ہوئے تو پاکستان ناکام ہوگا، احسن اقبال صاحب جیسے شریف النفس انسان سے ایک فیملی نے بدتمیزی کی، دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا ، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں عوام کو اس کا فائدہ پہنچائے گے.

Comments are closed.