کوئٹہ، مچھ میں کان کنوں کا بے رحم قتل، وزیراعلی بلوچستان جائے وقوعہ سے ہی لاعلم نکلے ، وزیراعلی بلوچستان کان کنوں کے قتل کے واقعہ پر ٹویٹ کرتے ہوئے مچھ کی بجائے مستونگ کے علاقے سپلنجی کو جائے وقوعہ قرار دے دیا
Strongly condem the tragic incident occured in splinji area…
— Jam Kamal Khan (@jam_kamal) January 3, 2021
وزیراعلی بلوچستان جام کمال نےکہا کی سپلنجی واقعہ کی مکمل تحقیقات اور کاروائی کا حکم دیا گیا ہے، واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،
بلوچستان کے علاقے مچھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 11 کان کن جاں بحق، 4 زخمی ہو گئے
بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ کی کوئلہ فیلڈ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ نامعلوم دہشت گردوں نے کان کنوں کو پہاڑوں پر لے جا کر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 11 کان کن جاں بحق ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کر دیا، پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں







