لاہور میں فیروز پور روڈ پر ایک ہزار بستروں پرمشتمل ہسپتال بنانے کے منصوبے پر اہم پیشرفت ہو گئی ،وزیراعلی عثمان بزدار نے ہسپتال بنانے کی سکیم کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دے دی،ہسپتال کے لئے مختص اراضی کی منتقلی کیلئے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت کردی
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ لاہور میں 30سال بعد جنرل ہسپتال بنایا جائے گا-ماضی کی حکومتوں نے لاہور شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے صحت کی سہولتوں میں اضافہ نہیں کیا-2021 تک پنجاب کے ہر شہری کو صحت انصاف کارڈ فراہم کریں گے-
ہر شہری کو ہیلتھ کوریج مہیا کرنا ہمارا عزم ہے-
لاہور کے علاوہ تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹرز پر پناہ گاہیں بنانے کی منظوری،پناہ گاہیں پنجاب حکومت پاکستان بیت المال کے تعاون سے بنائے گی
ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان میں ایمرجنسی اور او پی ڈی بلاک تعمیر کرنے کی اصولی منظوری
محکمہ صحت کو ایمرجنسی اور اوپی ڈی بلاک تعمیر کرنے کے لئے ضروری امور جلد طے کرنے کی ہدایت جاری کردی
اس منصوبے پر تقریباً 2ارب روپے لاگت آئے گی
چوکی والا(این55)تحصیل تونسہ سے این70 (چاپڑ/بلوچستان)براستہ زین، بارتھی اورکھڑربزدار 122کلومیٹر طویل سڑک کی بحالی وتعمیر کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا،اس منصوبے پر تقریباً 9ارب روپے لاگت آئے گی،چوکی والا سے زین تک سڑک پنجاب حکومت اپنے وسائل سے تعمیر کرے گی
باقی سڑک کی تعمیر کے لئے وفاقی حکومت سے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی جائے گی،اس سڑک کی تعمیر سے پنجاب اور بلوچستان کے مابین آمدورفت میں آسانی ہوگی اور فاصلہ کم ہوگا،پی پی 289 ڈیرہ غازی خان شہر کے اربن روڈ پیکیج کے لئے سیوریج کے کام کی منظوری دیدی گئی گوادر میں پنجاب ہاؤس کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ،پنجاب ہاؤس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب تعمیر کرے گی
وزیراعلیٰ کے فیصل آباد کے لئے ترقیاتی پیکیج کے تحت 4اہم سڑکوں کی بحالی و تعمیر کی منظوری
سمندری روڈ،تاندلیا والا روڈ، جڑانوالہ روڈ او رجھنگ روڈ کی بحالی و تعمیر کی جائے گیجنوبی پنجاب کے ریوررائن ایریا کے لئے 3 آرمڈ کیرئیر گاڑیاں خریدنے کی منظوری بھی دیدی ،وہوا ترقیاتی پیکیج کے تحت محکمہ آبپاشی کے منصوبوں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دیدی ،وہوا ترقیاتی پیکیج کے تحت علاقے کے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی سکیموں کی منظوری کے ساتھ وہوا میں واٹر سپلائی، فلٹریشن پلانٹس اور ہینڈ پمپس کی سکیموں کو سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری بھ دیدی
وہوا میں فیملی پارک بنانے کی بھی منظوری،وزیراعلی عثمان بزدار کی غیر فعال واٹر سپلائی سکیموں کو بھی فنکشنل کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سکیموں کو فوری طور پر شروع کرنے کا حکم،ان سکیموں میں تاخیر برداشت نہیں کروں گا ،لوگ صاف پانی کو ترس رہے ہیں اور محکمے بلا جواز تاخیر کررہے ہیں -متعلقہ محکمے تمام امور جلد نمٹائیں اور سکیموں پر کام شروع کریں -وہوا کی 7سڑکوں کی بحالی و تعمیر کی بھی اصولی منظوری،وہوا کے دیہی مرکز صحت کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ،اپ گریڈیشن سے وہوا کے لوگوں کو علاج معالجے کے لئے تونسہ یا ڈیرہ غازی خان نہیں جانا پڑے گا
محکمہ صحت دیہی مرکز صحت میں طبی سہولتوں کو مزید بہتر بنائے گا-تونسہ پریس کلب کے لئے 10لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری
16ویں چولستان ڈیزاٹ ریلی 2021 اور تھل ڈیزاٹ ریلی 2020 کے لئے ضروری فنڈز کے اجراء کی منظوری،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کا47واں اجلاس،صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال،مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ،سیکرٹری ہاؤسنگ،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، سیکرٹری فنانس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ او رمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی