وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی تمام معذورافراد کی آواز بن گئے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں نابینا،گونگے وبہرے اوردیگرمعذوری میں مبتلا ملازمین کے لئے کنوینس الاؤنس بڑھانے،پوسٹوں کی اپ گریڈیشن اور664خالی آسامیوں پر بھرتی کا اعلان کیا ہے۔
سیلاب متاثرین کو 50 ہزار روپے فی خاندان فوری طور پر فراہم کئے جائیں،وزیراعظم
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے معذور افراد کے وفد نے وزیراعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔معذورافراد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تمام مسائل سنے اوران کے حل کیلئے فوری احکامات دئیے۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہی نے اس موقع پر بتایا کہ پنجاب حکومت معذور افرادکو10ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معذورافراد کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اداروں میں معذور افراد جس میں نہ سن سکیں نہ چل سکیں سب شامل ہیں کیلئے پوسٹوں کو اپ گریڈکریں گے۔
عطا تارڑ کی 14 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معذورافرادکیلئے 664 خالی آسامیوں پرفی الفوربھرتی کااعلان کیا کیا اورکہا کہ664خالی آسامیوں پر معذورافراد کی بھرتی کا عمل فی الفور شروع کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو آج ہی سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ یہ ثواب کا کام ہے، اس میں ایک سکینڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔افسوس کامقام ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے اپنے دور میں معذور افرادکے مسائل سے پہلوتہی کی۔آپ قوم کے بچے ہیں،پنجاب حکومت آپ کے مسائل حل کریگی اورآپ کو پورا احترام دیں گے۔
معذورافرادنے مسائل حل کرنے پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے اظہار تشکرکیا۔معذور افراد نے وزیراعلیٰ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے محسن ہیں۔آپ نے ہمارے لئے اپنے سابق دور میں ادارے بنائے اورآج ہمارے دیرینہ مسائل حل کیے جس پر ہم آپ کے تہہ دل سے مشکو رہیں۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی،سیکرٹری خزانہ اوردیگر حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔








